خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 515
خطبات ناصر جلد ششم ۵۱۵ خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۷۶ء کنٹریکٹر سے کہا تھا کہ تمہیں بنک کی ضمانت پر زیادہ اعتبار ہے یا میری زبان پر؟ اس نے جواب دیا تھا کہ مجھے آپ کی زبان پر زیادہ اعتماد ہے مجھے بنک کی ضمانت کی ضرورت نہیں۔مجھے فکر تھا کہ کنٹریکٹر نے جب میری زبان پر اعتماد کیا ہے تو اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنی چاہیے اللہ کے کام نیارے ہوتے ہیں امریکہ کے احمد یہ مشن میں ایک پرانا فنڈ پڑا ہوا تھا۔یہ رقم میری نگاہ میں نہیں آئی تھی اور اگر یہ رقم پہلے نگاہ میں آگئی ہوتی تو اسے وہاں تبلیغ اسلام کے کاموں پر خرچ کر دیا جا تا لیکن خدا تعالیٰ نے اسے ایک اور ہی کام کے لئے محفوظ رکھا ہوا تھا چنانچہ اس فنڈ میں سے آخری قسط کے طور پر کنٹریکٹر کو بروقت ادائیگی کر دی گئی۔جماعت احمد یہ ایک غریب جماعت ہے، دنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت ، دنیا کے غضبوں اور غیظ کا نشانہ بننے والی جماعت ہے، لیکن یہ خدا تعالیٰ کی اپنی قائم کردہ جماعت ہے۔اس پر آسمان کے فرشتوں کے ذریعہ اس کی رحمت نازل ہوتی ہے۔مہدی علیہ السلام کا یہ قافلہ (یعنی آپ کی جماعت ) اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی تائید و نصرت سے آگے ہی آگے قدم بڑھا رہا ہے اور انشاء اللہ آگے ہی آگے قدم بڑھاتا چلا جائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ سب کی اور بیرونی ملکوں کی ان جماعتوں کی قربانیوں کو جنہوں نے اس مسجد کی تعمیر کے لئے رقم مہیا کی قبول فرمائے اور آپ کو اور انہیں اپنی رحمت سے نوازے۔اس مسجد کی تعمیر میں پاکستان کی جماعتیں اپنی خواہش کے با وجود بعض حالات کی بنا پر حصہ نہیں لے سکیں۔اگر ان کے لئے حصہ لینا ممکن ہوتا تو وہاں کی احمدی خواتین ہی اپنے چندوں سے یہ مسجد تعمیر کرا دیتیں جیسا کہ وہ پہلے بھی یورپ میں کئی مسجد میں تعمیر کرا چکی ہیں۔حضور نے قربانیوں کے مزید مواقع کا ذکر کرتے اور احباب جماعت کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ غلبہ اسلام کا کام کسی ایک وقت کے ساتھ مخصوص نہیں ہے اور نہ اس کا تعلق کسی ایک نسل کے ساتھ ہے بلکہ یہ نسلاً بعد نسل چلتا چلا جائے گا اور قربانیوں کے مواقع پیدا ہوتے چلے جائیں گے اگر کوئی جماعت کسی موقع پر بامر مجبوری قربانیوں میں حصہ نہ لے سکے تو اس کے لئے خدا تعالیٰ مزید مواقع مہیا کر دے گا۔خدا کی راہ میں قربانیاں پیش کرنے والی کسی جماعت