خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 475 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 475

خطبات ناصر جلد ششم ۴۷۵ خطبہ جمعہ ۱۱؍جون ۱۹۷۶ء دی۔آپ کے اسوۂ حسنہ کی پیروی کی لگن پیدا کر دی اور ہمارے اندر یہ جذ بہ پیدا کر دیا کہ ہم اتباع رسول میں ہر روز ترقی کرتے چلے جائیں۔ہمارے بچے بھی اسلامی علوم سیکھیں اور ان پر عمل کریں۔یہ کام احمدیت کی ہر نسل کے ساتھ لگا ہوا ہے اور خدا کے فضل کے ساتھ ہوتا چلا جائے گا، پہلے بھی ہوتا آیا ہے اور آئندہ بھی ہوتا چلا جائے گا۔وَ بِاللهِ التَّوْفِيقُ۔غرض اتنے بڑے احسان کے بعد کیا ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو چھوڑ سکتے ہیں؟ آپ نے ہمارے دلوں میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جو محبت پیدا کی اور آپ کی اتباع کی جولگن پیدا کی اور آپ کے دین کو دنیا میں پھیلانے کی جو تڑپ پیدا کی ، کیا اس کے بعد ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ سکتے ہیں؟ نہیں ہر گز نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ آپ کے مہدی نے آپ کا نہایت ہی نورانی اور حسین چہرہ اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ ہمارے سامنے پیش کر دیا اور دین اسلام میں سے ساری بدعات کو نکال کر باہر پھینک دیا اور بالکل پاک صاف اور مصفی اسلام ہمارے سامنے رکھا جس میں بدعات کا شائبہ تک نہ تھا۔آپ نے فرمایا یہ ہے وہ حقیقی اسلام جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لائے تھے تم اس کی اتباع کرو اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرو۔پس جہاں اتنا بڑا احسان ہے ہم پر مہدی معہود علیہ السلام کا وہاں یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے اور کسی کو یہ غلط فہمی نہیں رہنی چاہیے کہ جماعت احمد یہ بحیثیت جماعت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن چھوڑ سکتی ہے۔یہ ٹھیک ہے کہ الہی سلسلوں میں بعض منافق بھی ہوتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بھی بعض لوگ منافق تھے۔ان میں سے بعض اسلام چھوڑ کر چلے گئے اور بعض کمزور ایمان والے بھی ہوتے ہیں لیکن کسی کو یہ خیال بھی نہیں کرنا چاہیے کہ جماعت احمد یہ بحیثیت جماعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن چھوڑ کر ارتداد کی راہوں کو اختیار کر کے شیطان کی گود میں چلی جائے گی۔اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل خدا تعالیٰ کی رحمت کے سایہ کے نیچے زندگی کے جو دن گزارے ہیں ان کی کوئی قدر نہیں کرے گی۔کسی کو یہ خیال بھی نہیں کرنا چاہیے کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے مہدی جس کے متعلق خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ” مَهْدِينَا “ ہمارا مہدی۔اور جس کے طفیل ہمارے دلوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وو