خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 168
خطبات ناصر جلد ششم ۱۶۸ خطبه جمعه ۱۷ اکتوبر ۱۹۷۵ء ہو جانے چاہئیں۔مسجد گوٹن برگ کی تعمیر کے لئے جو ر قوم درکار ہوں گی اور جس طرح انہیں خرچ کیا جائے گا اُس کی کسی قدر تفصیل بیان کرتے ہوئے حضور نے فرما یا تعمیر کے سلسلہ میں ٹھیکیدار سے جو معاہدہ ہوا ہے اس کی رُو سے اُس نے مسجد کی تعمیر جولائی ۱۹۷۶ء میں مکمل کرنی ہے۔اسے اخراجات کی رقم جولائی ۱۹۷۶ ء تک قسط وار ادا کی جائے گی۔اخراجات کا ایک چھوٹا حصہ سیکنڈے نیویا کی جماعتہائے احمد یہ ادا کریں گی کیونکہ وہ ابھی اتنی استطاعت نہیں رکھتیں کہ زیادہ مالی بوجھ برداشت کر سکیں۔اسی طرح امریکہ کی جماعتہائے احمد یہ ۲۵ ہزار پاؤنڈ ادا کریں گی۔اس لحاظ سے دیکھا جائے تو اخراجات کا ایک بہت بڑا حصہ آپ ہی کو ادا کرنا ہوگا۔اس خیال سے کہ آپ مارچ ۱۹۷۶ء تک اپنے دو سال کا چندہ جو اسی ہزار پاؤنڈ بنتا ہے ادا کرنے میں سستی سے کام نہ لیں اور آپ کو شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔میں آج تکلیف کے باوجود خطبہ پڑھنے آ گیا ہوں۔صد سالہ جو بلی فنڈ میں آپ کے وعدوں کا دوسرا حصہ جو پہلے حصہ کی طرح قریباً پانچ لاکھ پاؤنڈ پر مشتمل ہے اُس کی ایک لاکھ پچیس ہزار پاؤنڈ کی پہلی قسط کی ادائیگی ۱۹۷۷ء میں ہوگی۔اس کے متعلق میں نے سوچا ہے کہ اس سے ناروے میں مسجد تعمیر کی جائے۔حضور ایدہ اللہ نے گوٹن برگ کی مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ایک اور اہم کام انجام دینے کا بھی ذکر فرمایا۔چنانچہ فرمایا جب آپ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری ادا کر دیں گے تو پھر انگلستان کے مشن کو جو یورپ میں ایک مرکزی مشن کی حیثیت رکھتا ہے مضبوط کرنے کا کام کیا جائے گا اس سلسلہ میں متعدد منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔حضور نے اس اہم کام کی کسی قدر تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ جب انسان اندھیرے میں ہوتا ہے اور اسے مستقبل کا کچھ علم نہیں ہوتا وہ ایسی بات سمجھا دیتا ہے جو بظاہر تو اہم معلوم نہیں دیتی لیکن جب اندھیرا دور ہوتا ہے اور مستقبل حال میں تبدیل ہوتا ہے تو اُس وقت پتہ لگتا ہے کہ ایسا کیوں ضروری تھا۔میں نے چند سال بیشتر کہا تھا کہ ہمیں دو تین اعلیٰ درجہ کے پریس مختلف ملکوں میں لگانا ہوں گے تاکہ دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن مجید کی