خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 167
خطبات ناصر جلد ششم ۱۶۷ خطبه جمعه ۱۷ اکتوبر ۱۹۷۵ء جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے صداقت نے کبھی شکست نہیں کھائی خطبه جمعه فرموده ۱۷ اکتوبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد فضل۔لندن (خلاصه خطبه ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔انفلوائنزا کی تکلیف ابھی دور نہیں ہوئی اور نہ تا حال اس مرض کی کوئی دوا ایجاد ہوئی ہے کسی قدرا فاقہ کے باوجود تکلیف کا احساس اب بھی ہے۔آپ کو آپ کے ایک اہم فرض کی طرف توجہ دلانی تھی اس لئے تکلیف کے باوجود یاد دہانی کرانے آ گیا ہوں اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے گوٹن برگ میں جو مسجد بن رہی ہے اس کے اخراجات کا اکثر بار آپ کے کندھوں پر ہے۔اس کے لئے انگلستان کی جماعتوں کو ستر اسی ہزار پاؤنڈ اپنے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے وعدوں میں سے ادا کرنے پڑیں گے۔اس فنڈ میں آپ نے جو وعدے کئے ہیں ان کے لحاظ سے یہ رقم زیادہ نہیں ہے اور بآسانی ادا ہو سکتی ہے کیونکہ آپ کے وعدوں کی کل مقدار دس لاکھ پاؤنڈ ہے۔یہ وعدے قریباً پانچ پانچ لاکھ کے دوحصوں میں منقسم ہیں۔اپنے ایک حصہ کے وعدوں میں سے جور تم پہلے دو سال میں آپ نے ادا کرنی ہے وہ اسی ہزار پاؤنڈ ہے یہ دو سال مارچ ۱۹۷۶ء میں پورے ہور ہے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اسی ہزار پاؤنڈ مارچ ۱۹۷۶ء سے پہلے پہلے ادا