خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 315
خطبات ناصر جلد ششم ۳۱۵ خطبہ جمعہ ۳۰ / جنوری ۱۹۷۶ء خدا سے ایسی محبت پیدا کرو کہ کوئی اور ہستی قابل توجہ نہ رہے خطبه جمعه فرموده ۳۰/جنوری ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے:۔عدو جب بڑھ گیا شور و فغاں میں نہاں ہم ہو گئے یارِ نہاں میں جیسا کہ اخبار پڑھنے والے جانتے ہیں آج کل جماعت کے خلاف پھر بہت شور مچایا جارہا ہے یہ شور ہماری سمجھ اور عقل سے تو نیچے ہے۔کہتے ہیں کہ احمدی لا إِلهَ إِلَّا اللہ کیوں کہتے ہیں یہ شور مچایا جا رہا ہے کہ احمدی مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کیوں کہتے ہیں، ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہم قرآن عظیم کو آخری شریعت کیوں کہتے ہیں۔اسی طرح اور بہت سی باتیں ہیں یہ بھی شور مچایا جا رہا ہے کہ احمدی اذان کیوں دیتے ہیں خدا کے نام کو کیوں بلند کرتے ہیں۔ہم ایک ہی راہ اختیار کر سکتے ہیں اور وہ وہ راہ ہے جو ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند اور خادم مہدی علیہ السلام نے اختیار کی اور جس کی طرف ہمیں متوجہ کیا اور وہ راہ یہ ہے کہ اس شور و غوغا کے زمانہ میں ایک احمدی کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے پیار کی چادر میں غائب ہو جائے اور اس کا کوئی وجود نہ رہے وہ گویا ایک رنگ میں