خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 213 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 213

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۱۳ خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۳ء طرح یہ تسلسل جاری رہتا ہے۔اسی حقیقت کو میں عام طور پر ان الفاظ میں بیان کیا کرتا ہوں ، غلبہ اسلام کی شاہراہ پر ہنستے مسکراتے آگے بڑھتے چلے جانے کے سامان آپ کے لئے پیدا ہو تے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں ہماری زبان پر بے اختیار اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ کے الفاظ جاری رہتے ہیں۔میں ایک اور بات بھی احباب جماعت سے کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ہم نے اشاعتِ قرآن کا ایک منصوبہ بنایا تھا جس کی خدا تعالیٰ کے فضل سے ابتدا بھی ہو چکی ہے یہ منصوبہ دوحصوں پر مشتمل ہے ایک یہ کہ ہمارا اپنا چھا پہ خانہ ہو دوسرے یہ کہ با قاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ دنیا میں کثرت سے قرآن کریم کی اشاعت کی جائے۔جہاں تک ایک جدید پریس کے قیام کا تعلق ہے جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے اس کی ابتدا ہو چکی ہے عمارت زیر تعمیر ہے۔اہلِ ربوہ نے ، بچوں نے ، بڑوں نے ، خدام نے ، انصار نے اور اطفال نے حتی کہ اطفال سے کم عمر کے بچوں نے بھی بڑے پیار سے اور بڑی محنت سے اور بڑے استقلال سے نہ خانہ کی کھدائی کا کام مکمل کیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی توفیق سے اہلِ ربوہ کو یہ سعادت نصیب ہوئی۔ہماری گردنیں اللہ تعالیٰ کے اس پیار پر اس کے حضور جھک جاتی ہیں۔تہ خانہ کی کھدائی کے بعد اب تعمیر کا کام شروع ہے جسے اکتوبر نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تاہم انجینئر صاحب کو میں نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر وہ جلسہ سالانہ سے پہلے پہلے مکمل کر دیں تب بھی غنیمت ہے۔مجھے تسلی ہو جائے گی اور میں جلسہ پر احباب سے کہہ سکوں گا اور جماعت اپنی آنکھوں سے دیکھ لے گی کہ پریس کی عمارت تیار ہوگئی ہے اس کے اندر جو مشینیں لگتی ہیں وہ تو پریس کی عمارت کا انتظار کر رہی ہیں۔جو نہی عمارت مکمل ہوگی وہ لگ جائیں گی۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ یہ منصوبہ جسے اگر چار وار میں تقسیم کیا جائے تب بھی پہلے دور کے آخری حصے میں ہے۔ابھی اس نے تین ادوار میں سے گزرنا ہے۔جلسہ سالانہ تک عمارت بن گئی تو ممکن ہے کچھ حصہ کام کا بھی شروع ہو جائے گا۔میں نے اس منصوبہ کے اعلان کے وقت بھی کہا تھا کہ ہمیں ایک نہیں سینکڑوں چھا پہ خانوں کی ضرورت پڑے گی۔تاہم ایک پریس کا کام شروع ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بتایا کہ اس