خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 214 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 214

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۱۴ خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۳ء سے بھی ایک بڑا کام ہے تمہیں اس کی طرف توجہ دینی چاہیے۔چنانچہ یہ تفہیم ہوئی کہ اس پریس کے علاوہ ہمارے دو اور پریس ہونے چاہئیں ایک افریقہ میں اور ایک براعظم یورپ میں (انگلستان میں ) یا جہاں بھی حالات اجازت دیں۔جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں ربوہ میں ایک جدید پریس کے قیام کا منصوبہ پچھلے حصہ سے تعلق رکھتا ہے دوسرے مرحلے میں قرآنِ عظیم کی ہمہ گیر اشاعت کا کام کرنا ہے اب تک اتنی ہزار کے قریب قرآن کریم انگریزی ترجمہ اور سادہ چھپ چکے ہیں جن میں کچھ حمائل قرآنِ کریم انگریزی ترجمہ کے ساتھ ہیں اور کچھ جیبی سائز جن کا بڑا حصہ افریقہ میں بھجوایا گیا تھا وہاں وسیع پیمانے پر ان کی اشاعت کی گئی ہے مثلاً غانا میں قریباً سارے اچھے ہوٹل جو حکومت غانا کے پاس ہیں اور ان کے کمروں کی مجموعی تعداد غالباً ۸۲۸ ہے پچھلے دنوں ایک خاص تقریب میں (جس کی تصویریں یہاں بھی آئی ہیں ) ان سب کمروں میں رکھنے کے لئے ۸۲۸ قرآنِ عظیم کے نسخے ہوٹلوں کے انچارج کو پیش کئے گئے اس نے اس موقع پر ایک بڑی اچھی تقریر کی اور جماعت احمدیہ کی تعلیمی مساعی کی تعریف کی حالانکہ وہ خود عیسائی ہے۔اس تقریر سے پتہ لگتا ہے کہ غلبہ اسلام کی مہم کو سر کرنے کے لئے احمدیہ تحریک جسے اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ہاتھ سے جاری کیا ہے اس کا عیسائیوں پر کتنا اثر ہے۔مجلس نصرت جہاں نے ایک چھوٹا سا با تصویر رسالہ انگریزی میں طبع کروایا ہے جس میں یہ تقریر بھی شامل ہے۔اس میں چند ایک واقعات لے کر بتایا گیا ہے کہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی کس طرح اشاعت کی جارہی ہے۔اس کا اردو تر جمہ بھی زیر طبع ہے وہ بھی انشاء اللہ جلد شائع ہو جائے گا۔آپ دیکھیں گے تو بہت خوش ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کی بڑی حمد کریں گے۔اس رسالہ کو ضرور پڑھنا چاہیے تا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل دیکھ کر آپ کے دل میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتحمید کی تحریک پیدا ہو۔جو دوست انگریزی جانتے ہیں وہ انگریزی میں لیں اور کالجوں کے طلبہ ردوسرے احباب میں تقسیم کریں۔اس کی تعداد بہت کم ہے انگریزی میں شاید تین ہزار کی تعداد میں چھپا ہے اور اردو میں پانچ ہزار کی تعداد میں زیر طبع ہے۔احباب ایک ایک کاپی لے کر خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی پڑھائیں۔