خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 330 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 330

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۳۰ خطبہ جمعہ ۲ نومبر ۱۹۷۳ء 66 اس معنی میں خیر ہے کہ تمام پہلی امتوں کے مقابلے میں اپنی استعداد کے لحاظ سے بھی اور اپنی صلاحیت کی نشوونما کے لحاظ سے بھی اقومی ہے۔زیادہ طاقتور ہے اور القوی “ کا مفہوم دراصل یہ بھی ہے کہ جس امت نے اپنی خدا داد صلاحیتوں کو اللہ تعالیٰ کی کامل شریعت اور تعلیم کی روشنی میں اس طرح کامل نشو و نماد یا ہو اور اپنی قوتوں کا کامل نشو ونما کیا ہو کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی معنی میں یہ کہا کہ الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِّنَ " الْيَدِ السُّفْلِی کہ دینے والا ہاتھ خیر کا ہاتھ ہے اور لینے والا ہاتھ ایسا نہیں اور اس کی تفصیل میں نے جتنا ممکن تھا بتائی تھی۔دوسری صفت جو خیر امت کی بنیادی صفت ہے اور جس کا ذکر قرآن کریم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات میں ہے وہ یہ ہے کہ وَ لَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ (ال عمران :۱۰۵) کہ (ایک جماعت ) ایک گروہ اس اُمتِ مسلمہ یعنی خیر امت کا ایسا ہونا چاہیے کہ جن کا کام ہی صرف یہ ہو کہ وہ گروہ خیر کی طرف بلانے والا ہو۔خیر کے ایک معنی یہاں ”قرآن“ کے ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک حدیث کی روشنی میں جس کا میں ذکر کروں گا ایک الہام اس معنی میں ہوا اور حدیث یہ ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّبَهُ پس اُمّتِ مسلمہ کا وہ گروہ جس کے متعلق کہا کہ وہ گروہ ایسا ہونا چاہیے "وَ لَتَكُن مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ “ تو يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ کی بنیادی صفت یہ ہے کہ خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ قرآن کریم سیکھنا اور سکھانا اور قرآن کریم کی ساری دنیا میں اشاعت کرنا یہ خَيْرَ أُمَّةٍ اُمتِ مسلمہ کی ایک دوسری بنیادی صفت بیان کی گئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اسی حدیث اور قرآن کی بعض اور آیات کی تفسیر کے طور پر یہ الہام ہوا الْخَيْرُ كُلُهُ فِي الْقُرْآنِ “۔پس آیت وَ لَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ میں إلَى الْخَيْرِ سے مراد قرآنِ عظیم ہے یعنی ایسی امت اور جماعت تم میں ہر وقت رہنی چاہیے جو قرآن عظیم پر کامل عمل کرنے والی ہو