خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 87 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 87

خطبات ناصر جلد پنجم ۸۷ خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مقام ختم نبوت کے لحاظ سے تمام رسولوں سے ممتاز ہیں خطبه جمعه فرموده ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآنِ عظیم میں نبوت اور رسالت کے متعلق بہت سی بنیادی باتیں بتائی ہیں۔میں اس وقت اُن میں سے بعض کا ذکر کروں گا۔پہلی بات ہمیں یہ بتائی گئی ہے کہ انبیاء اور مرسلین میں بعض کو بعض پر فضیلت بخشی گئی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ (البقرۃ : ۲۵۴)۔اس کے علاوہ بھی انبیاء کی ایک دوسرے پر فضیلت کا ذکر آتا ہے لیکن قرآن کریم نے اس کی تفصیل نہیں بتائی البتہ بعض باتیں بتائی ہیں اور بعض قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض باتوں کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی مثلاً تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ ( جو تیرے سیپارے کی پہلی آیت ہے، اس ) میں فضیلت کی ایک وجہ یہ بیان ہوئی ہے کہ بعض انبیاء صاحب شریعت ہوتے ہیں اور بعض انبیاء صاحب شریعت نہیں ہوتے۔شاید بعض دوسری جگہ کوئی دوسری وجہ فضیلت بیان ہوئی ہو لیکن اس وقت میرے ذہن میں مستحضر نہیں لیکن قرآن کریم سے ہمیں یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں ہمیں پتہ چلتا ہے کہ فضیلت کی بعض وجوہ کو بیان کرنے کی ضرورت