خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 86 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 86

خطبات ناصر جلد پنجم ۸۶ خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۳ء ڈاکٹروں کو وقف کی تحریک کی ہے آٹھ دس ڈاکٹروں کی فوری ضرورت ہے۔تین مہینے کے اندر اندر ڈاکٹروں کے نام آجانے چاہئیں ہمارا اصل سہارا تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جس کے فضلوں کے حصول کا ذریعہ دعا ہے دعا کے بغیر ہمیں کام کرنے والے نہیں مل سکتے۔دعا کے بغیر ان کے کاموں میں برکت نہیں پڑسکتی دعا کے بغیر جماعت کو بحیثیت مجموعی ان کی حقیر کوششوں کا بے انتہا اور بڑا پیارا بدلہ نہیں مل سکتا۔اس لئے دوست بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضلوں کا ہر لحاظ سے وارث اور ہر جہت سے اہل بنائے اور ہر شعبۂ عمل میں آگے سے آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللهم آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۳۱ مارچ ۱۹۷۳ ، صفحه ۲ تا ۷ ) 谢谢您