خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 394
خطبات ناصر جلد پنجم ۳۹۴ خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء حکومت سے یہاں مرا د حکومت کی ساری مشینری ہے۔ہو سکتا ہے کہ کابینہ کی کوشش کے باوجود ایسا ہورہا ہو ، ہوسکتا ہے ایسا نہ ہو۔خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے ممکن ہے کہ کوئی ڈپٹی کمشنر اس کا ذمہ دار ہو یا کوئی پولیٹیکل ایجنٹ اس کا ذمہ دار ہو یا کوئی تحصیلدار اس کا ذمہ دار ہو، چھوٹا ذمہ دار ہو، بڑا ذمہ دار ہو قوم کو اس سے کیا تعلق؟ قوم تو مطالبہ کرے گی کہ جو چیز ہماری ضرورت کے لئے پیدا کی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بنائی گئی ہے ( کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے۔پیدا کرنے سے یہ نہ کوئی سمجھ لے۔ہم پیدا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی پیدا کرتا ہے۔اس نے فضل کیا کہ ہمارے لئے وہ سامان پیدا کئے کہ ہم بناسپتی گھی کی پیداوار کو دو گنا کر دیں) لیکن حکومت کی مشینری اتنی ناقص ہے کہ لوگوں کو یہ شکایت ہے کہ گھی کی پیداوار سو فیصد بڑھنے کے باوجود کمی ہے۔ضرورت پوری نہیں ہور ہی اس لئے کہ سمگل ہو جاتا ہے یا تو یہ خبر حکومت کے دشمنوں نے اڑائی ہے اگر ایسا ہے تو قوم کو پتہ لگنا چاہیے لیکن اگر سمگل نہیں ہو رہا تو پیدا وار دگنی ہو جانے کے باوجود وہ پیداوار کہاں جاتی ہے؟ اور اگر یہ واقعی سمگل ہو رہا ہے تو حکومت کی بڑی غفلت ہے انہیں اس طرف توجہ دینی چاہیے۔پیچھے یہ خبریں بھی سننے میں آتی رہیں کہ ( پہلی حکومتوں میں بھی ) جی اتنے کروڑ کی چینی باہر سے منگوائی گئی وہ لوگوں کو ملی نہیں اور سمگل ہوگئی۔اگر ہمارا معاشرہ چھلنی کی طرح ہے کہ اس میں جو مائع بھی پڑے وہ نیچے کی طرف بہہ جاتا ہے تو پھر چینی وغیرہ باہر سے نہ منگواؤ۔اگر چینی یا گھی قوم کو پھر بھی نہیں ملنا تو درآمد ہی نہیں ہونی چاہیے یا پھر ایسا کام کرو جس سے سمگلنگ کا سد باب ہو جائے بہر حال میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کے کارندوں میں سے جو بھی اس کا ذمہ دار ہے وہ بڑا ظالم ہے اور جو اس سے بالا افسر ہیں وہ بڑے غافل ہیں۔ان کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے یہ ساری قوم کا مطالبہ ہے جس کا ایک حصہ جماعت احمدیہ کے افراد بھی ہیں۔لیکن جماعت کا اپنے نفس سے یہ مطالبہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ میری اُمت کو ایک لقمہ بھی اس لئے نہیں دیا جائے گا کہ وہ ضائع کر دیا جائے۔اس حکم پر عمل ہونا چاہیے اس لئے کہ آپ کے اس ارشاد اور ہدایت اور خواہش کے مطابق ہمیشہ ہی خصوصاً جلسہ سالانہ کے موقع پر اور خصوصاً اس جلسہ پر جب ہمارے بجٹ سے ( جو پہلے سے بہر حال زیادہ تھا اس سے