خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 174
خطبات ناصر جلد چہارم ۱۷۴ خطبہ جمعہ ۱۴ را پریل ۱۹۷۲ء خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کے لئے ان کے کندھوں پر جو ذمہ داریاں ڈالی گئی تھیں انہوں نے ان کو نہیں بنایا۔اللہ تعالیٰ ان کی بھی اصلاح فرمائے۔ان کے دلوں میں بھی نیکی کا بیج پھوٹ آئے۔ان کی کمزوریاں دور ہوں۔ان کی غفلتیں جاتی رہیں۔خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کے پیار کے حصول کے لئے ان کی جد و جہد پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہو جائے۔خدا کرے کہ وہ پیارا احمدی دوست جس کے دل میں خدا اور اس کے رسول کی محبت کے سمندر موجزن ہیں ، وہ کسی کی غفلت کے نتیجہ میں یا کسی کی غلطی کی وجہ سے اپنی قربانی میں پیچھے رہ کر خدا تعالیٰ کی ناراضگی کو مول لینے والا نہ ہو بلکہ عملاً جو ایک بری چیز ، ایک گندی چیز ، ایک بھیانک اور بدصورت چیز نظر آ رہی ہے اور جس کے لئے وہ حقیقتاً ذمہ وار نہیں ہیں اُسے بھی دُنیا کی آنکھ بھی اور دین کی آنکھ بھی نظر انداز کر دے کیونکہ اُن کے اوپر حقیقتاً کوئی الزام نہیں آتا۔پس ہماری دعا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کر دے کہ ساری جماعت اپنی اجتماعی زندگی میں بھی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کو حاصل کرنے اور اس کے پیار اور اس کی رضا کو پانے والی ہو۔روزنامه الفضل ربوه ۲۷ مئی ۱۹۷۲ ء صفحه ۲ تا ۵)