خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 175
خطبات ناصر جلد چہارم ۱۷۵ خطبه جمعه ۲۱ ۱۷ پریل ۱۹۷۲ء آج کا دن (۱/۲۱ پریل) پاکستان کے لئے بڑا اہم ہے کہ قانون اور عوام کی حکومت کا سورج طلوع ہوا خطبه جمعه فرمود ه ۱/۲۱ پریل ۱۹۷۲ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشهد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں :۔قُلِ اللَّهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلُكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ۔ط (ال عمران: ۲۷) فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرُ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْاَمْرِ ۚ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ۔(ال عمران : ١٦٠) اور پھر فرمایا:۔آج کا دن پاکستان کی زندگی میں ایک بڑی ہی تاریخی اہمیت کا دن ہے۔ایک لمبے عرصہ کی لاقانونیت کے بعد آج قانون کی حکومت شروع ہوئی اور عوام کی حکومت کا سورج طلوع ہوا ہے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِكَ - پاکستان کو قائم ہوئے قریباً پچیس سال ہونے کو ہیں۔اس عرصہ میں بڑی ہی تلخیاں نظر آتی ہیں۔ایک حساس دل ان تلخیوں کو ابھی بھولا نہیں۔خدا کرے کہ ان تلخیوں کے بھلانے اور ان