خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 540 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 540

خطبات ناصر جلد چہارم ۵۴۰ خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۷۲ء میں حرکت پیدا ہوگئی ہے چنانچہ انہوں نے آپریشن مکمل ہونے کے دو گھنٹے بعد مریض کو نرم غذا دے دی اور پھر تین دن کے بعد کہا کہ جو مرضی کھاؤ کچھ نہیں ہوگا۔ہمارے ایلو پیتھی والوں کے پاس اس قسم کی کوئی چیز نہیں ہے انہیں تو بس کا ٹنا اور جوڑ نا آتا ہے اس طرح وہ بیمار کو اور زیادہ بیمار کر دیتے ہیں۔غرض میں بتا یہ رہا ہوں کہ دوسری طب یونانی ہے جو پہلے فائدہ دیتی رہی ہے اور اب بھی فائدہ دے سکتی ہے لیکن عقل انسانی کا استعمال ضروری ہے اللہ تعالیٰ نے انسان کو اسی لئے عقل دی ہے کہ وہ اپنے نفع اور نقصان کو معلوم کر سکے۔تا ہم جو احمدی طبیب ہے اس کی عقل انسانی تو نور آسمانی کا مرکب بن کر عقل اور نور آسمانی کا ایک بڑا ہی اچھا نسخہ پیش کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ دوستوں کو فر است عطا کرتا ہے۔وہ دعائیں کرتے ہیں۔پس ایک یہ طب یونانی ہے اس کا صحیح استعمال ہونا چاہیے عقلمندوں نے پھر اس کے ذریعہ علاج شروع کر دیا ہے۔علاج کی تیسری قسم ہو میو پیتھی ہے۔اس نے بھی بڑی ترقی کی ہے۔غرض ایلو پیتھی طب یونانی اور ہومیو پیتھی طریق پر مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اور اطباء خاص طور پر اس وقت میرے مخاطب ہیں۔اس وقت یہاں جو بیماری پھیلی ہوئی ہے اس کی وجہ سے میں نے یہ دن بڑے فکر میں گزارے ہیں۔جماعت کے بچوں اور بزرگوں کو بیمار دیکھ کر میں ان دنوں بڑا فکر مند رہا ہوں۔بعض دفعہ ہر روز تین تین چار چار موصی اور موصیات کے جنازے پڑھا تا رہا ہوں اس لحاظ سے بھی یہ امر فکر پیدا کرنے والا ہے اس لئے تمام ایلو پیتھک اور ہومیو پیتھک ڈاکٹر اور یونانی طبیب کل شام عصر کی نماز کے بعد مجھ سے ملیں۔ہم سب بیٹھ کر سوچیں گے کہ اس بیماری کا جو ایک طرح سے ابتلاء اور امتحان ہے اس کا اللہ تعالیٰ کے فضل سے کس طرح مقابلہ کیا جائے۔ڈاکٹروں کو تو میں علیحدہ طور پر بھی تلقین کروں گا کہ جو دوست مریض ہیں ان کے لئے دعا بھی کریں۔بلا ضرورت محض اصرار مریض یا اس کے لواحقین کے کہنے پر مائی سین وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔وقت پر بیماری کو پکڑیں۔مریض سے ہمدردی کریں اور ضرورت کے وقت مریض کو دیکھنے کے لئے اس کے گھر پہنچ جائیں۔آج کل فضل عمر ہسپتال میں بھی ڈاکٹروں کی بہت کمی ہوگئی ہے اس لئے میں یہ