خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 289 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 289

خطبات ناصر جلد چہارم ۲۸۹ خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۷۲ء اس نے کہا کل تہجد نہ پڑھنے کے نتیجہ میں تمہاری روح میں جو اضطراری کیفیت پیدا ہوئی تھی اس کا اللہ تعالیٰ نے تمہیں تہجد پڑھنے سے زیادہ ثواب دے دیا۔اس لئے اس سے زاید ثواب سے محروم کرنے کے لئے میں نے یہی بہتر سمجھا کہ تمہیں تہجد کے لئے اُٹھا دیا جائے۔پس یہ منافق ہمارے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔ان سے گھبرانا نہیں چاہیے وہ خود تو اپنے لئے جہنم کے فرشتوں سے جہنم کی سب سے نچلی جگہ (آسفل سفلین ) کی تیاری کروا ر ہے ہیں لیکن ہمارے لئے وہ جنت کے دروازے کھول رہے ہیں۔وہ تو بد قسمت ہیں خدا کرے کہ اُن کی ریشہ دوانیوں کے نتیجہ میں ہم خوش قسمت بن جائیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان کے نباہنے کی مقدور بھر کوشش کریں۔ہیں۔بہر حال اس وقت یہ تین نسخے قرآن کریم کے ایک سادہ دو مترجم اشاعت کے لئے موجود (۱) ساده قران کریم جو اپنوں اور اپنے غیر از جماعت دوستوں کے بچوں کو قرآن کریم سادہ یا ناظرہ پڑھنے کے لئے بہت اچھا ہے اور پھر خود بڑوں کے ہر وقت کے پڑھنے کے لئے بھی کام آ سکتا ہے۔اس کی قیمت چھ روپے ہے۔(۲) اردو ترجمہ قرآن کریم ہے۔یہ تفسیر صغیر والا با محاورہ ترجمہ ہے۔صرف نیچے نوٹ نہیں ہیں کیونکہ میں نے اندازہ لگایا تھا کہ ان نوٹس کو پڑھنے والے صرف پانچ دس فیصدی دوست ہوتے ہیں۔جو ان تفسیری نوٹوں کو پڑھنے اور اُن سے فائدہ اُٹھانے کے قابل ہوتے ہیں۔نوے فیصدی دوست ان سے یا فائدہ اُٹھا نہیں رہے یا اُٹھا نہیں سکتے۔ان کے لئے جمائل کی شکل میں ترجمہ قرآن کریم چھپوایا گیا ہے۔خود ترجمہ بھی تفسیری ہے اب تک جتنے غیر از جماعت دوستوں کے پاس یہ حمائل گئی ہے وہ اسے دیکھ کر حیران بھی ہوئے ہیں اور خوش بھی۔یہاں تک کہ مطبع میں کام کرنے والے دوست کہتے تھے کہ ہم نے پہلی دفعہ یہ ترجمہ دیکھا ہے جس سے قرآن کریم کے معنے سمجھ آ رہے ہیں۔(۳) انگریزی ترجمہ قرآن کریم ہے۔یہ بھی ایک تو حمائل سائز ہے اور ایک پاکٹ سائز