خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 534
خطبات ناصر جلد چہارم ۵۳۴ خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۷۲ء کرنے والا چاقو ہے اس کی ذہنیت یہ ہوگئی کہ جب بیمار اس کے پاس آتا ہے تو اسے یہ یقین نہیں ہوتا کہ مریض کو فلاں بیماری ہے اس کی انگلیوں میں کھجلی ہونے لگتی ہے وہ کہتا ہے کہ نشتر استعمال ہونا چاہیے۔اس لئے اگر کسی آدمی کو مثلاً اپنڈکس کی تکلیف ہے تو ڈاکٹر کہتا ہے تم لیٹ جاؤ میں تمہارا آپریشن کرتا ہوں۔تمہارا پیٹ کھولتا ہوں۔اپنڈکس خراب ہوئی تب بھی نکال دوں گا اور اگر اچھی ہوئی تب بھی نکال دوں گا۔کیا فرق پڑتا ہے۔اسی لئے کسی زمانہ میں ڈاکٹر کہتے تھے کہ اپنڈکس بے فائدہ ہے مگر اب ڈاکٹر یہ کہنے لگ گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی چیز بے فائدہ پیدا نہیں کی۔پس اگر کوئی چیز بے فائدہ نہیں تو اپنڈکس کے بھی بعض فوائد ہیں۔اب جس آدمی کی اچھی بھلی اپنڈکس نکال دی گئی اسے تو گویا اس کے فوائد سے محروم کر دیا گیا۔سرجن نے شبہ میں ( یا بعض تو ویسے ہی شوق میں ) پیٹ کھولا اور دیکھا کہ اپنڈکس نہیں ہے تو سوچا کہ اب تو پیٹ کھولا ہوا ہے کیوں نہ اپنڈکس نکال کر باہر پھینک دیا جائے حالانکہ میرا یہ ذاتی تجربہ ہے کہ بہت سے احمدی دوست جو اپنڈکس کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں وہ مجھ سے مشورہ لیتے ہیں تو میں دعاؤں کے بعد ( اللہ تعالیٰ ہی میری طبیعت کے اندر یہ کیفیت پیدا کرتا ہے ) میں ان کو مشورہ دیا کرتا ہوں کہ آپریشن نہ کراؤ۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فضل کرتا ہے۔آپریشن کے بغیر آرام آجاتا ہے۔میں نے شاید پہلے بھی بتایا ہے صادقہ حید ر صاحبہ جن کے ہاں بچہ پیدا نہیں ہوتا تھا۔ان کا ایک آپریشن ٹیوب کھولنے کے لئے ہوا مگر اس سے انہیں کوئی فائدہ نہ ہوا میں جب ۶۷ ء میں دورے پر گیا تو انہوں نے مجھ سے بھی ذکر کیا کہ میں بڑی پریشان ہوں شادی کو کئی سال ہو گئے ہیں لیکن بچہ پیدا نہیں ہوا۔ڈاکٹروں نے کہہ دیا ہے کہ بچہ پیدا ہو ہی نہیں سکتا جب کوئی آدمی میرے سامنے یہ کہے کہ فلاں کام ناممکن ہے تو میری طبیعت بہت پریشان ہو جاتی ہے اور میری غیرت دینی جوش مارتی ہے۔میں نے ان سے کہا کہ خدا تعالیٰ کے سامنے تو کوئی چیز ناممکن نہیں ہے۔کہنے لگیں کہ ڈاکٹر کہتے ہیں دوبارہ آپریشن کرواؤ۔میں نے کہا کہ چھ مہینے تک آپریشن نہ کرواؤ۔اس کے بعد پھر مجھ سے مشورہ کر لینا۔چنانچہ تین مہینے بعد اس کا خط آ گیا کہ مجھے حمل ٹھہر گیا ہے اب دیکھو ڈاکٹر جس بات کو ناممکن قرار دیتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل نے اسے ممکن بنا دیا حالانکہ ڈاکٹروں کی انگلیوں