خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 56 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 56

خطبات ناصر جلد سوم خطبہ جمعہ ۶ / مارچ ۱۹۷۰ء اتنے نمایاں طور پر اچھا نتیجہ نکالتے تھے کہ دنیا حیران ہو جاتی تھی۔غالباً ۱۹۶۱ء۔۱۹۶۰ء کی بات ہے مارشل لاء کی طرف سے اس وقت بھی میڈیکل کالج میں ایڈمنسٹریٹر مقرر تھے۔چنانچہ داخلے کے وقت ایک ایسے شخص ایڈ منسٹریٹر تھے جن کو ہمارے کالج کا زیادہ پتہ نہیں تھا وہ نمبروں کے لحاظ سے انٹرویو لے رہے تھے۔پہلا لڑکا جو آیا تو انہوں نے دیکھا کہ تعلیم الاسلام کا لج کا ہے جانتے نہیں تھے خیال نہیں کیا ، کہ ہوگا کوئی کالج ،فرسٹ آ گیا ہے لڑکا، جب تیسرا لڑکا آیا تو وہ بھی تعلیم الاسلام کالج کا پھر زیادہ توجہ ہوئی لیکن کہا کچھ نہیں پھر غالباً چوتھا لڑکا آیا وہ بھی تعلیم الاسلام کالج کا پھر ان سے رہا نہیں گیا اپنے ساتھیوں سے کہنے لگے یہ کونسا کالج ہے جس کے اتنے اچھے نتیجے نکلے ہیں مجھے نہیں پتہ؟ خیر انہوں نے بتایا کہ یہ کونسا کالج ہے غرض پہلے پندرہ میں سے چھ یا سات لڑکے ہمارے کالج کے تھے اسی طرح کبھی انجینئر نگ کے ساتھ ہو جاتا کبھی بی ایس سی کے ساتھ ہو جاتا تھا اور یو نیورسٹی کی فیصد سے کہیں زیادہ فیصد نتیجے نکلا کرتے تھے لیکن پچھلے سال تو یو نیورسٹی کی فیصد ( جو خود بڑی کم ہے اور گندے کالجوں کی وجہ سے ہی اس کی فیصد گر جاتی ہے ) اس سے بھی کم۔پس یہ بڑی شرم کی بات ہے اب ایک دفعہ تو ہو گیا کیونکہ ہمیں پتہ نہیں تھا کہ یہاں ہمارے اساتذہ اتنے بھی گر جائیں گے لیکن اب تو پتہ لگ گیا ہے اس لئے اپنے آپ کو درست کریں اپنے کام کی طرف توجہ دیں اور دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی محنت اور خدمت کو قبول کرے اور نتائج اچھے نکالے۔اگر آپ نہ محنت کریں نہ توجہ دیں نہ ذمہ داریوں کو نباہیں نہ مقبول دعائیں آپ کی قسمت میں ہوں تو پھر تو ہمیں پتہ لگے گا کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہی ہے کہ آپ پر گرفت کی جائے خدا تعالیٰ اپنی گرفت سے ہر ایک کو محفوظ رکھے) لیکن جو میری ذمہ داری ہے وہ میں آج نباہ رہا ہوں اور میں ساری جماعت کے سامنے اساتذہ کو اور استانیوں کو اگر چہ استانیاں تو نسبتاً اچھی ہیں پچھلے سال انہوں نے بہت اچھے نتائج نکالے۔مردوں کے لئے شرم کی بات تھی کہ لڑکیاں اتنی آگے نکل گئیں لڑکوں سے اور اُستانیاں اتنی آگے نکل گئیں اساتذہ سے لیکن بہر حال ان (اُستانیوں ) کو بھی اپنا معیار جو اگر چہ خوشکن ہے اس سے بھی بلند کرنا چاہیے۔اصل بات تو یہ ہے