خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 55 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 55

خطبات ناصر جلد سوم خطبہ جمعہ ۶ / مارچ ۱۹۷۰ء میں نے اس کو بٹھا کر سمجھایا میں نے کہا دیکھو اگر تم نے ہمارے پاس فائدہ اُٹھانے کے لئے آنا ہے تو بڑی خوشی سے آؤ۔ہم تمہارا خیال بھی رکھیں گے پڑھانے کی بھی کوشش کریں گے تربیت کرنے کی بھی کوشش کریں گے لیکن اگر تم نے ہم سے سزا لینے کے لئے یہاں آنا ہے تو پھر بہتر یہ ہے کہ کسی اور جگہ چلے جاؤ کیونکہ دوسرے کالجوں کی طرح یہ کالج نہیں کیونکہ جب تم غلطی کرو گے بڑی سخت گرفت ہوگی اور کسی ایک لڑکے پر جھوٹا رحم کر کے بیسیوں لڑکوں کے اخلاق کو تباہ نہیں کیا جائے گا وہ کہنے لگا مجھے علم ہے کہ اس کالج کا یہی ماحول ہے آپ تسلی رکھیں میں جب تک یہاں ہوں کوئی شکایت پیدا نہیں ہونے دوں گا چنانچہ وہ سال ڈیڑھ سال تک رہا اور کبھی اس نے ذرا سا بھی موقع نہیں دیا سر اُٹھا کر بات نہیں کرتا تھا اس کو پتہ تھا کہ یہ ماحول ایسا ہے کہ اس کی گرفت بڑی سخت ہوتی ہے اس کا فائدہ مجھے یا آپ کو اس طرح نہیں ( ہمیں فائدہ تو ہے کیونکہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے جو کام کرتے ہیں اس کا فائدہ ہمیں ملتا ہے وہ فائدہ تو ہے ) لیکن صحیح تربیت اور صحیح تعلیم اور پوری طرح ذہنی نشو و نما کا پہلا اور اصل فائدہ تو اس کا ہے جس نے تعلیم حاصل کی اور تربیت پائی ہمیں اللہ تعالیٰ ثواب دے گا اگر ہماری نیت ٹھیک ہوا اور ہم اس کی رضا کے متلاشی اور اسی پر توکل کرتے ہوں لیکن ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے جو کام کرتے ہیں وہ اس لئے کرتے ہیں کہ جونو جوان ہیں وہ اپنی تعلیم میں اچھے نکلیں ان کے اچھے اخلاق ہوں وہ دنیا میں نام پیدا کریں وہ دنیا بھی کمائیں اور اپنے خاندان کا اور اپنے ملک کا نام بھی روشن کریں۔پچھلے سال ہمارے کالج کا (جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے ) نتیجہ بہت خراب نکلا تھا اس سال خراب نہیں نکلنا چاہیے اس لئے جو منتظم ہیں یا اُستاد ہیں اُن کو چاہیے کہ (امتحان قریب آرہے ہیں ) ابھی سے ایسا انتظام کریں کہ کیفیت اور کمیت ہر دو لحاظ سے ہمارے نتیجے ویسے نکلیں جیسے نکلنے چاہئیں۔کسی وقت تو تیس چالیس کالجوں میں سے اوپر کے دس پندرہ لڑکوں میں سے پانچ سات ہمارے کالج کے بھی ہو جایا کرتے تھے یہ صحیح ہے کہ کبھی نسبتا ا چھے لڑ کے داخل ہوتے ہیں کسی سال نسبتا کمز ور داخل ہوتے ہیں یہ چکر تو ساتھ لگا ہوا ہے لیکن کبھی پری انجینئر نگ میں کبھی پری میڈیکل میں کبھی ایف اے میں کبھی بی ایس سی میں کوئی نہ کوئی گروہ یا ایک سے زیادہ گروہ