خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 172
خطبات ناصر جلد سوم ۱۷۲ خطبہ جمعہ ۱۹ / جون ۱۹۷۰ء جو ایک نئی تدبیر ذہن میں ڈالی ہے اس کو ٹھیک طور پر عملی جامہ پہنانے کی بھی اللہ تعالیٰ توفیق دے اور اس کے بہترین نتائج نکالے تا کہ جو ہم محسوس کر رہے ہیں کہ اگر ہم انتہائی کوشش کریں تو بہت جلد ساری کی ساری قو میں احمدیت کی آغوش میں آجائیں گی یہ نظارہ ہم اپنی زندگیوں میں آٹھ دس سال کے اندر اندر دیکھ لیں اور اس سے زیادہ خوشی اس دنیا میں اور کوئی نہیں ہوسکتی کہ وہ لوگ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دور تھے وہ جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن نہ دیکھنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے حسن کے جلوے بھی نہیں دیکھے ، وہ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ترین امتی حضرت مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام سے دور ہیں۔یہ سارے حسن اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے مختلف جلوے جو اس دنیا میں ہمیں نظر آتے ہیں وہ بھی ان کو پہچاننے لگیں اور اس حسن کے گرویدہ ان حسنوں سے برکتیں حاصل کریں اور دین و دنیا کی ترقیات ان کو ملیں اور وہ بھی اس مقام نعیم میں آجائیں کہ دنیا جب ان کے چہروں پر نگاہ ڈالے تو انہیں کالے رنگ نہ نظر آئیں بلکہ ہوں اور ان انہیں منور دل نظر آئیں اور ساری دنیا ایک برادری اور ایک خاندان بن کر امن اور سکون کی اور اطمینان کی اور محبت و پیار کی زندگی گزارنے لگے۔(اللهم آمین)۔روزنامه الفضل ربوه ۳۰/ جولائی ۱۹۷۰ صفحه ۲ تا ۱۰) 谢谢谢