خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 173 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 173

خطبات ناصر جلد سوم ۱۷۳ خطبہ جمعہ ۲۶ جون ۱۹۷۰ء مومنوں کو نفاق کے محاذ پر بڑی بیداری، چوکسی اور فراست کے ساتھ شیطان کا مقابلہ کرنا چاہیے خطبه جمعه فرموده ۲۶ جون ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گرمی اور دھوپ کی وجہ سے میری طبیعت دو تین دن سے ٹھیک نہیں ہے آنکھوں پر بھی اثر ہے دوران سر اور در دسر بھی ہے اگر چہ آج ہمت نہیں تھی لیکن میں نے آپ سے چند ضروری باتیں کہنی تھیں اس لئے اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہوئے یہاں آ گیا ہوں۔چند باتیں مختصراً کہوں گا آپ سوچیں اور اس اختصار ہی کو بہت سمجھیں۔پہلی بات تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ قرآنِ عظیم کو حرز جان بنا ئیں اس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہر شعبہ زندگی کے متعلق ہدایت دی ہے ہمارے لئے اس ہدایت کو سمجھنا اور اس پر چلنا ضروری ہے۔اجتماعی زندگی کے متعلق اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑی وضاحت سے تنبیہہ کی ہے کہ جب وہ کوئی سلسلہ قائم کرتا ہے تو شیطان کو اس بات کی بھی اجازت دیتا ہے کہ وہ نفاق کی حدود سے اس سلسلہ پر حملہ آور ہو۔شیطان کے چیلے ایک منافق کی حیثیت سے الہی سلسلہ میں داخل نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک مصلح کا بجبہ پہن کر آتے ہیں ان کا بزرگی اور تقدس اور اصلاح نفس کا نعرہ ہوتا ہے۔ان کے ریاء اور نفاق اور تکبر کے بجبہ پر ہر طرف إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ “ لکھا ہوتا ہے لیکن ان کے