خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 171 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 171

خطبات ناصر جلد سوم خطبہ جمعہ ۱۹ / جون ۱۹۷۰ء You should be proud of him۔اور اسے تم پر فخر کرنا چاہیے۔پر کرنا He should be proud of you۔اسے تم پر فخر کرنا چاہیے ایسی اچھی قوم اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہے بات یہ میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ وہ پیار کے بھو کے اور پیاسے ہیں اور میں غیر ملک سے گیا نہ جان نہ پہچان میں نے ان کو پیار دیا اور پیاران سے وصول کیا اور ان کے لئے یہ بڑی حیرت انگیز بات تھی کہ ایک مسلم رہنما، اپنی جماعت کا ہیڈ ، خلیفہ اور امام اور وہ آکر بے تکلف ایک غریب آدمی کے بچہ کو اٹھا تا اور اس سے پیار کرتا ہے وہ حیران ہو کر دیکھتے تھے اور خوشی سے اچھل پڑتے تھے۔جہاں رکنا پڑتا تھا وہاں دوسرے بچوں کو بھی اسی طرح پیار دیتا تھا ہر ایک کو پتہ تھا کہ ہمارے ساتھ ایک پیار کرنے والا آ گیا ہے پس ہمارے ایسے مبلغ وہاں جانے چاہئیں کہ جو ایک طرف اپنے رب کریم سے انتہائی ذاتی محبت اور پیار کرنے والے ہوں اور دوسری طرف اس رب کریم کی مخلوق سے پیار کرنے اور پیار سے ان کی خدمت کرنے والے ہوں تب ہماری جیت ہوگی وہ جو بدتمیزی سے اپنے بڑوں سے بات کرتے ہیں یا جو یہ سمجھتے ہیں کہ کالے افریقن کے ساتھ بیٹھنے سے ان کی بے عزتی ہو جاتی ہے وہ نہ مخلوق کی خدمت کر سکتے ہیں نہ اللہ تعالیٰ کا پیار دلوں میں قائم کر سکتے ہیں کچھ ان کا قصور ہے کچھ ہمارا قصور ہے اب میں نے نظام بدل کر اس کا اعلان کر دیا ہے اس کے لئے میں ایک کمیٹی بناؤں گا کیونکہ اس کے لئے بہت سی دفتری باتیں ہیں ان کا فیصلہ کرنا ہے ان کے پراویڈنٹ فنڈ اور ان کے حقوق وغیرہ کے متعلق ان سب پر غور کر کے اس پول کے اندر لے کر آنا ہے خدا کے فضل سے مالی معاملات کے احمدی ماہر اس وقت گورنمنٹ میں کام کرتے ہیں ان میں سے ایک کو میں نے پیغام بھیج دیا ہے کہ ایک ہفتہ کی چھٹی لے کر یہاں آجاؤ تب وہ پول بن جائے گا انشاء اللہ۔لیکن ان ساری باتوں کے علاوہ جو بنیادی بات ہے وہ میں پھر کہنا چاہتا ہوں کہ انسان کی تدبیر بھی اچھے نتائج نکالتی ہے جب اللہ تعالیٰ کا فضل اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کے ساتھ شامل ہو اس لئے آپ سب دعائیں کریں اور میں بھی دعا کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے