خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 787 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 787

خطبات ناصر جلد دوم ZAZ خطبہ جمعہ یکم اگست ۱۹۶۹ء اس کو اُ نہوں نے بڑے فخر سے بیان بھی کیا ہے کہ ہم نے فلاں لڑائی میں لوگوں کے اتنے سر قلم کئے اور پھر ان کا ایک مینار بنا دیا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لئے مبعوث نہیں ہوئے تھے کہ انسان کا سرکاٹ کر آپ کے قدموں میں لا رکھا جائے بلکہ آپ کی بعثت کی غرض تو یہ تھی کہ آپ کے فیوض کے نتیجہ میں انسان کے دل کی تاریکیاں اور ظلمتیں دور ہو جائیں انسان کا دل آپ کے نور نبوت سے معمور ہو جائے۔اس محسن اعظم کی محبت اس رنگ میں موجزن ہو کہ انسان اس زندہ خدا سے تعلق محبت قائم کرنے پر مجبور ہو جائے جس زندہ خدا کی رحمتوں اور فضلوں کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بلند مقام عطا ہوا۔غرض یہ دو بڑے روحانی ہتھیار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے۔آگے ان دو بڑے فیوض کی بے شمار نہریں ہیں جن سے پہلے بھی سیراب ہوئے اور پیچھے آنے والے بھی سیراب ہوتے چلے جائیں گے یہ نہریں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے مرکزی نقطہ سے نکل کر ا کناف عالم میں پھیل گئیں۔یہ دو بڑی نہریں حُسنِ اخلاق اور حسن سلوک کی نہریں ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی زندگی میں حق و صداقت پر مضبوطی سے قائم رہنے کا جو جلوہ نظر آتا ہے صرف یہی ہمارے لئے اسوہ نہیں ہے بلکہ آپ اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں خلق کے ہر پہلو میں اور محسن معاملہ کی ہر شق میں دنیا کے لئے کامل نمونہ تھے البتہ یہ دو بڑی صفات جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل دنیا کو دی گئی تھیں ان میں ہمارے لئے بہت بڑا نمونہ قائم کر دیا گیا ہے۔اگر ہم اس مقصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں جس مقصد کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تھے تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان دو بڑی اور بنیادی صفات کی پیروی اور آپ کا ظل بنے کی کوشش کریں تا کہ ہمارے ذریعہ سے آپ کے روحانی فیوض دنیا میں جاری ہوں۔اس وقت ان دو اخلاقی ہتھیاروں کے استعمال کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے کیونکہ دنیا کا ایک بڑا حصہ ایسا ہے جو حسن معاملہ کا مطالبہ کر رہا ہے۔انہیں ان کے حقوق نہیں مل رہے آج انسانیت ایسے چوراہے پر کھڑی ہے کہ اگر آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اسے کما حقہ نباہنے کی کوشش کریں تو آپ انسانیت کو اس راہ پر لا سکتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے قرب کی طرف لے جانے