خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 695
خطبات ناصر جلد دوم ۶۹۵ خطبہ جمعہ ۲۷ جون ۱۹۶۹ء سلام کا اقتصادی نظام انسان کے بنائے ہوئے تمام نظاموں سے بہتر ، ارفع ، اعلیٰ اور احسن ہے خطبہ جمعہ فرموده ۷ ۱۲ جون ۱۹۶۹ ء بمقام مسجد احمد یہ کلڈ نہ۔مری تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔میں پچھلے خطبات سے دوستوں کے سامنے یہ مضمون بیان کر رہا ہوں کہ اسلام کا اقتصادی نظام کیا اور کیسا ہے؟ اور میں نے بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام میں ہمیں وضاحت سے تعلیم دی ہے اور بتایا ہے کہ انسان کی پیدائش کی غرض صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ اپنے پیدا کرنے والے واحد و یگانہ کی پرستش و عبادت کرے اور قرآن کریم کی ایک آیت (اللہ ریت : ۵۷) میں اس مقصد کی طرف اس بنیادی تعلیم کی طرف اشارہ کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ۔(البينة: ۶) کہ عبادت جو ہے وہ دین کو اللہ تعالیٰ کے لئے خالص کرتے ہوئے ہونی چاہیے۔میں نے بتایا تھا کہ دین کے گیارہ لغوی معانی اس جگہ چسپاں ہوتے ہیں اس سلسلہ مضمون کے تین خطبات الفضل میں چھپ چکے ہیں ان میں نو معانی کے متعلق ابتدائی مضمون آچکا ہے اور اس تمہید کے بعد جس کا بنیادی تعلیم سے تعلق ہے میں نے قرآن کریم کی ایک آیت جس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے حضور کی بیان فرمودہ تفصیل کو اپنے الفاظ میں بیان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بڑے مضبوط اور پختہ دلائل کے ساتھ اس بات کا