خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 484 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 484

خطبات ناصر جلد دوم ۴۸۴ خطبہ جمعہ ۱۷؍جنوری ۱۹۶۹ء ہے اور خدا چاہے گا۔ہوگا وہی کہ خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے اور قرآن کریم کی ہدایت کا جُوا اپنی گردنوں پر رکھنے والے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے والے ہی کامیاب ہوں گے۔ہوگا وہی جو خدا نے کہا کہ اسلام تمام ادیان باطلہ پر غالب آ جائے گا اور ہر ملک اور ہر قوم حلقہ بگوش اسلام ہو جائے گی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کی خاک ہونے میں اپنا فخر سمجھے گی۔روزنامه الفضل ربوه ۵ / مارچ ۱۹۶۹ صفحه ۲ تا ۶ )