خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 70
خطبات ناصر جلد دوم خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۶۸ء اے ہمارے رب! ہمیں تقویٰ اختیار کرنے کی طاقت اور استعداد دے، اے ہمارے رب ! ہمارے اعمال کو تقویٰ کے قلعہ میں محفوظ کر لے۔اے ہمارے رب ! ہمارے اعمال کو تقویٰ کے نور میں لے لے اور منور کر دے، اور اے ہمارے رب ! تقویٰ کی روحانی خوبصورتی ہمارے اعمال پر چڑھا وہ تجھے مقبول ہو جا ئیں اور تو ہم سے راضی ہو جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔(روز نامه الفضل ربوه ۹ را پریل ۱۹۶۸ء صفحه ۲ تا ۵ )