خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 71
خطبات ناصر جلد دوم اے خطبہ جمعہ ۱۵ / مارچ ۱۹۶۸ء ہماری زبانوں سے اس کثرت سے تحمید اور درود نکلنا چاہیے کہ شیطان کی ہر آواز ان کی لہروں کے نیچے دب جائے خطبه جمعه فرموده ۱۵ / مارچ ۱۹۶۸ء مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور پرنور نے آیات يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا - وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا - هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَلَبِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا - (الاحزاب : ۴۲ تا ۴۴) اِنَّ اللهَ وَمَلَيكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا - تلاوت فرما ئیں اور پھر فرمایا۔(الاحزاب: ۵۷) کچھ دنوں سے میں سوچ رہا تھا کہ جماعت کو کثرت سے ذکر اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید کرنے کی طرف اور کثرت سے درود پڑھنے کی طرف متوجہ کروں اس عرصہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق کہ ٹیڈی لے بعض دوستوں نے رویا بھی ایسی دیکھی ہیں جن میں اس طرف متوجہ کیا گیا ہے ایک دوست کے خط کی چند سطور اس ضمن میں اس وقت پڑھ کے سنا دیتا