خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 614 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 614

خطبات ناصر جلد دوم ۶۱۴ خطبہ جمعہ ۲ رمئی ۱۹۶۹ء خاطر بدلہ لینے کا ارادہ ترک کر دینے کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ نے بعض اصولی احکام دیئے ہیں اور وہ یہ کہ جزا اور بدلہ اور مکافات سے تعلق رکھنے والے فیصلے خالصہ اللہ کے لئے ہونے چاہئیں۔اگر یہ فیصلے خالصہ اللہ کے لئے نہیں ہوں گے تو تمہاری نماز میں یہ ثابت نہیں کریں گی کہ تم خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرتے ہو بلکہ ان احکام کو توڑ دینا یہ ثابت کرے گا کہ تم خدائے واحد و یگانہ کی پرستش نہیں کر رہے اس لئے اگر تم خدا کی حقیقی پرستش کرنا چاہتے ہو تو عبادت کے اس تقاضا کو پورا کرو کہ جزا لینے اور جزا دینے کے متعلق تمہارے فیصلے خالصہ اللہ کے لئے ہوں اس کی محبت میں ہوں اس کی اطاعت میں ہوں اور اس کی رضا کے حصول کی خاطر ہوں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین ) روزنامه الفضل ربوہ ۲ جولائی ۱۹۶۹ء صفحہ ۲ تا ۷ )