خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 543 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 543

خطبات ناصر جلد اول ۵۴۳ خطبه جمعه ۳۰ دسمبر ۱۹۶۶ء کر و عمل کر وہ عمل کرو مگر سب کچھ کرنے کے بعد بھی یہی سمجھو کہ ہم نے کچھ نہیں کیا خطبه جمعه فرموده ۳۰ دسمبر ۱۹۶۶ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آیات نى عِبَادِى إِنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ - وَ أَنَّ عَذَابِى هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ - (الحجر: ۵۱،۵۰) پڑھیں۔پھر فرمایا۔ان دو مختصر آیات قرآنی سے قبل اللہ تعالیٰ نے یہ مضمون بیان فرمایا ہے کہ میری طرف آنے کا یہی ایک سیدھا راستہ یہی ایک صراط مستقیم ہے یعنی وہ راستہ جسے اسلامی شریعت دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے۔جسے قرآن کریم کے ذریعہ نازل کیا گیا ہے اور جو شریعت تا قیامت دنیا میں رکھی جائے گی اور اس کی حفاظت کی جائے گی۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس کے بعد یہ فرمایا کہ جو لوگ حقیقتاً میرے بندے ہیں۔ان پر شیطان کا کسی قسم کا کوئی تسلط نہیں ہوگا۔کیونکہ وہ میری پناہ میں ہیں۔میں انہیں شیطان سے دور رکھتا ہوں اور نیکیوں کی انہیں تو فیق عطا کرتا ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی انسان کو آزادی ضمیر بھی عطا کی گئی ہے۔اس لئے وہ جو میری بندگی سے باہر نکلنا چاہیں وہ ایسا کر سکتے ہیں اور ایسے گمراہ لوگوں پر ہی