خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 735 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 735

خطبات ناصر جلد اول ۷۳۵ خطبہ جمعہ ۹ جون ۱۹۶۷ء نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اُمت مسلمہ کا قیام خطبہ جمعہ فرمود ۹۰ / جون ۱۹۶۷ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةٌ مُسْلِمَةٌ لَكَ وَ آرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُب عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ - رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - (البقرة : ۱۲۹ ،۱۳۰) پھر فرمایا۔تعمیر کعبہ سے تعلق رکھنے والے انہیں مقاصد کے متعلق میں پہلے بتا چکا ہوں بیسویں غرض وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةٌ لَّكَ میں بیان ہوئی تھی اور وعدہ دیا گیا تھا کہ موعود ہادی عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی تا شیروں اور قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اقوام عالم کی سعید روحیں حقیقتہ اُمت مسلمہ بن جائیں گی اور عرب جو ان کے پہلے مخاطب ہوں گے ان کے سب گند دھو دیئے جائیں گے اور پاک اور صاف ہوکر وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے سایہ تلے اپنے خالق حقیقی اور مالک حقیقی کے دربار میں آجمع ہوں گے اور پھر دنیا کے ہادی بنیں گے اور اُسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری