خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 717
خطبات ناصر جلد دہم 212 خطبہ نکاح ۳۱ / جنوری ۱۹۷۶ء شہید کی اولا د دنیا میں صداقت کے لقب کو حجت بنائے خطبه نکاح فرموده ۳۱ /جنوری ۱۹۷۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضورانور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔اس موقع پر حضور انور نے جو خطبہ ارشاد فر ما یا۔وہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت جس نکاح کا میں اعلان کروں گا وہ عزیزم مکرم صاحبزادہ سید امجد لطیف صاحب کا ہے جو مکرم محترم صاحبزادہ سید محمد طیب لطیف صاحب کے بیٹے اور صاحبزادہ عبداللطیف مرحوم شہید رضی اللہ عنہ کے پوتے ہیں۔ان کا نکاح تیس ہزار روپے حق مہر پر مکرم با بوشس الدین خاں صاحب مرحوم جو صوبہ سرحد کی جماعت ہائے احمدیہ کے امیر تھے ، کی بچی عزیزہ نصرت جہاں شمس صاحبہ سے قرار پایا ہے۔عزیزم امجد لطیف کے دادا بہت بزرگ انسان تھے۔انہوں نے صداقت کی راہ میں ایک اعلیٰ نمونہ دکھایا تھا۔حضرت مسیح ( موعود ) علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں ان کا ذکر کیا ہے۔اس لئے جہاں ہم ان کے درجات کی بلندی کے لئے ہمیشہ دعائیں کرتے رہتے ہیں۔وہاں ان کی اولا دبھی اس بات کی مستحق ہے کہ ہم ان کے لئے بھی دعائیں کرتے رہیں۔خصوصاً یہ دعا کہ