خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 718 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 718

خطبات ناصر جلد دہم ZIA خطبہ نکاح ۳۱ / جنوری ۱۹۷۶ء اللہ تعالیٰ انہیں اپنے والد اگر وہ شہید محترم کی اولاد ہیں یا اپنے دادا اگر وہ ان کی اولاد کی اولاد ہیں کو اپنے والد یا دادا کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے اور دنیا میں صداقت کے لئے ان کو حجت بنائے۔عزیزہ نصرت جہاں صاحبہ مکرم با بوشمس الدین خاں صاحب مرحوم کی بچی ہیں جنہوں نے بڑے لمبے عرصہ تک سلسلہ عالیہ احمدیہ کی خدمت کی۔دوست دعا کریں ہماری اس عزیزہ بچی کو بھی اللہ تعالیٰ دین کی خادمہ بنائے اور ہر دو گھروں کے لئے اس رشتہ کو بہت بابرکت کرے۔ایجاب و قبول کے بعد حضور انور نے اس رشتہ کے بہت ہی بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت ہاتھ اٹھا کر دعا کرائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۸ رفروری ۱۹۷۶ ء صفحه ۴)