خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 654
خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح یکم نومبر ۱۹۷۳ء حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے ذریعہ جاری فرمائی ہے۔جس دور میں یہ مہم آج داخل ہو رہی ہے وہ دور بڑا ہی اہم، بڑا ہی نازک اور انتہائی قربانیوں کا ہم سے مطالبہ کرتا ہے۔اس لئے یہ امر نہایت ضروری ہے کہ اس اہم دور میں غلبہ اسلام کی مہم کے اس زمانہ میں ہر فعل اور عمل کے وقت ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو اپنے سامنے رکھ کر اپنی زندگی کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ہمارے باہمی رشتوں کا قیام بھی اس اصول سے مستی نہیں۔اس لئے جماعت احمدیہ میں جو نئے رشتے قائم ہوئے ہیں اُن پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل سے ہم سب کو انہیں سمجھنے اور نباہنے کی توفیق عطا فرمائے۔کرائی۔ایجاب و قبول کے بعد حضور نے ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے اجتماعی دعا روزنامه الفضل ربوه ۱۲ / دسمبر ۱۹۷۳ء صفحه ۶)