خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 817 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 817

خطبات ناصر جلد دہم ۸۱۷ خطبہ نکاح ۳۰ دسمبر ۱۹۷۹ء جو آیات کہا ہے قرآن کریم میں۔پھول اور درخت اور سبزہ ، عجیب چیز ہے۔کئی ہزار صرف سنگ تراش وہاں کام کر رہا تھا اور جس وقت انجینئر نے آکر یہ کہا بادشاہ سلامت محل تیار ہو گیا اب آپ رہائش کے لئے آئیں اپنا وقت مقرر کیا۔دن مقرر کیا۔چلے گھوڑوں پر سوار۔پوری شان کے ساتھ روانہ ہوئے۔وہ بہت بڑا علاقہ ہے جس کی فصیل ہے اور اس کے اندر یہ حمل ہے جس کے اندر باغات بھی ہیں اور جنگل بھی ہے۔بہت بڑا علاقہ انہوں نے لیا ہوا ہے پہاڑ کی چوٹی پر۔عین جب وہ باہر کی فصیل کے دروازے کے قریب پہنچے ، اس وقت شیطان نے ان پر حملہ کیا اس بادشاہ کے دل اور دماغ پر اور انانیت جو تھی وہ جوش میں آئی اور یہ خیالات پیدا ہونے شروع ہوئے دماغ میں۔میں اتنا بڑا بادشاہ ہزار ہا سنگ تراش میرے پاس آئے۔دنیا جہان کے جو چوٹی کے ماہر تھے سنگ تراشی میں وہ وہاں پہنچے۔انہوں نے یہ پتھر تراشے اس محل کے لئے اور یہ ہوا اور وہ ہوا وہ اپنی انانیت میں اور اتنی دولت خدا نے مجھے دی اور اتنے اچھے انجینئر دیئے اور اس کی خوبصورتی کے لئے اتنا سونا دیا اور ہیرے اور جواہرات دیئے۔سارے وہ۔آنا۔آنا اتنا جوش کہ خدا ہی بھول گئے؟ تب خدا تعالیٰ نے ان کی نیکیوں کی وجہ سے ان کو شیطانی حملہ سے بچانے کے لئے فرشتوں سے کہا سنبھالو میرے بندہ کو اور ان کے دل پر قبضہ کیا فرشتوں نے کہا آنا آنا کیا۔سب کچھ تو خدا کا ہے اور ان کے جرنیل اپنی شان و شوکت سے اس محل میں رہنے کے لئے جارہے تھے۔انہوں نے دیکھا کہ بادشاہ سلامت نے چھلانگ لگائی گھوڑے سے اور اس نے زمین کے اوپر سجدہ کر دیا اور انجینئر سے کہنے لگے واپس چلو۔ابھی یہ حمل ایک مسلمان بادشاہ کے رہنے کے قابل نہیں۔اس کی ساری جو خوبصورتی ڈیکوریشن ہوئی ہے اس کو بدلو اور Motive جسے انگریزی میں کہتے ہیں یعنی بنیاد اس کی رکھو۔اللہ اور اس کی ذات پر اور فقرہ انہوں نے چنالًا غَالِبَ إِلَّا اللهُ۔وہ تو کہتا تھا نا میں ہی میں غالب ہوں۔تو لَا غَالِبَ إِلَّا اللهُ یہ ہے کمرے کی ہر دیوار کے اوپر لا غَالِبَ إِلَّا اللهُ لا غَالِبَ إِلَّا الله اس طرح چلا ہے اور لَا غَالِبَ إِلَّا الله کو انہوں نے سونے سے بھر دیا جو حروف تھے۔خدا کے حضور وہ سونا پیش کر دیا۔جو چھوٹے چھوٹے بنائے قطعے لا غَالِبَ إِلَّا الله کے ان کو ہیرے جواہرات سے بھراد یا اور جس وقت لا غَالِبَ إِلَّا اللهُ