خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 758
خطبات ناصر جلد دہم ۷۵۸ خطبہ نکاح ۱۴ / مارچ ۱۹۷۷ء مولوی عبد الباقی صاحب سلسلہ کے مخلص اور فدائی رکن تھے۔انہوں نے اپنی زندگی میں سلسلہ کی بڑی خدمت کی۔آج اس وقت عزیزہ کے بھائی ڈاکٹر شمیم صاحب ان کے ولی ہیں جو میاں عبدالرحیم احمد اور میری چھوٹی ہمشیرہ عزیزہ امتۃ الرشید بیگم صاحبہ کے داماد ہیں۔اس عزیزہ کا رشتہ ملک رؤوف احمد صاحب سے طے پایا ہے۔ملک صاحبان کا یہ خاندان بھی پرانا احمدی خاندان ہے۔ان کے بزرگ بھی اخلاص سے خدا کی راہ میں قربانیاں دینے والے تھے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو مبارک کرے اور ہر دوخاندانوں کے لئے ، جماعت کے لئے ، قوم کے لئے اور دنیا کے لئے مفید نتائج پیدا ہوں اور انسانیت کی خدمت کرنے والی اولا داس رشتہ سے آگے چلے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت دعا کرائی۔روزنامه الفضل ربوه ۲۸ مارچ ۱۹۷۷ ء صفحه ۲)