خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 759 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 759

خطبات ناصر جلد دہم ۷۵۹ خطبہ نکاح ۱۸ رمئی ۱۹۷۷ء حقیقی خوشی خدا کے حضور جھکنے سے ملتی ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۸ رمئی ۱۹۷۷ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے بروز بدھ مغرب کی نماز کے بعد درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱- محترمه حفصه فردوس صاحبہ بنت محترم فضل الہی صاحب انوری واقف زندگی سابق مبلغ جرمنی کا نکاح دس ہزار روپیہ مہر پر مکرم طاہر عزیز صاحب ابن مکرم قریشی رحمت اللہ صاحب ساکن لائلپور سے۔۲- محتر مہ امۃ الباسط صاحبہ بنت محترم چوہدری عبد اللطیف صاحب ساکن ربوہ کا نکاح دو ہزار پانچ صد روپیہ مہر پر مکرم عبد القدیر فیاض صاحب مربی سلسلہ عالیہ احمد یہ ابن محترم غلام محمد صاحب ساکن ربوہ سے۔۳۔محترمہ نگہت نواز صاحبہ بنت محترم چوہدری محمد نواز صاحب ساکن لاہور کا نکاح پندرہ ہزار روپیہ مہر پر مکرم لئیق احمد صاحب ابن محترم چوہدری عزیز احمد صاحب ساکن ربوہ سے۔۴۔محترمہ راشدہ نصیر صاحبه بنت محترم نصیر احمد صاحب مرحوم ساکن چک ۸۸ ج - ب ضلع لائلپور کا نکاح پندرہ ہزار روپیہ مہر پر کرم نسیم احمد صاحب ابن محترم چوہدری عزیز احمد صاحب ساکن ربوہ سے۔محترمہ نسیم خانم صاحبہ بنت محترم چوہدری محمد شریف صاحب ربوہ کا نکاح چار ہزار روپیہ مہر پر مکرم مظفر احمد خان صاحب ابن محترم چوہدری عبد الرحیم صاحب کا ٹھکر بھی ساکن ربوہ سے۔