خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 752 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 752

خطبات ناصر جلد دہم ۷۵۲ خطبہ نکاح ۱۹ نومبر ۱۹۷۶ء جانتا اُن کے بھائی کو جانتا ہوں ان سے زیادہ اُن کے ابا کو جن کے ساتھ کالج کے زمانہ میں لاہور میں ہمارا تعلق قائم ہوا۔نوری صاحب ( ڈاکٹر کیپٹن محمد مسعود الحسن صاحب نوری دولہا کے بڑے بھائی میرے سامنے بیٹھے ہیں یہ واقف زندگی ہیں اور بڑا پیارا نوجوان ہے میں امید رکھتا ہوں کہ سارے بھائی ایسے ہی ہوں گے۔خدا تعالیٰ کی راہ میں اخلاص کے ساتھ زندگی گزار نے والے اور یہی میری دعا ہے اور اسی میں ہم سب کے لئے برکت ہے۔جس نکاح کے اعلان کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں وہ عزیزہ بچی فیروزہ فائزہ صاحبہ کا ہے جو مکرم عبدالرحمن جنید ہاشمی مرحوم کی صاحبزادی ہیں دس ہزار روپے حق مہر پر عزیزم مکرم کیپٹن محمد مطلوب الحسن نوری جو مکرم میجر ریٹائر ڈ منظور الحسن صاحب کے صاحبزادہ ہیں کے ساتھ قرار پایا ہے۔عزیزم مکرم عبید الرحمن صاحب جاوید ہاشمی عزیزه فیروزہ فائزہ کے بڑے بھائی ولی ہیں اور اس وقت یہاں موجود ہیں۔ایجاب وقبول کے بعد حضور نے اس رشتے کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت دعا کروائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۹ دسمبر ۱۹۷۶ ء صفحه ۴)