خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 751 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 751

خطبات ناصر جلد دہم ۷۵۱ خطبہ نکاح ۱۹ نومبر ۱۹۷۶ء اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ہر قسم کی فلاح کی ضمانت ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۹/ نومبر ۱۹۷۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مسجد مبارک ربوہ میں محترمہ فیروزه فائزہ صاحبہ ایم اے بنت مکرم عبد الرحمن جنید ہاشمی مرحوم کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور پیروی ہر قسم کی فلاح اور بہبود اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔دنیا میں دو قسم کے نظریے پائے جاتے ہیں۔ایک یہ کہ مستقبل کی دولت حال میں خرچ کی جائے۔دوسرا یہ کہ حال کی دولت مستقبل کو سنوارنے پر خرچ کی جائے۔اسلام نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ حال کو اس طرح پر خرچ کرو ہر لحاظ سے کہ مستقبل سنور جائے۔اس لئے میری دعا ہے کہ ہر دو خاندانوں کا مستقبل سنورا رہے۔جس نکاح کا میں اعلان کرنے لگا ہوں وہ ہماری عزیزہ بچی جو آج دلہن بن رہی ہے اُن کے والد جنید ہاشمی صاحب میرے بچپن کے ساتھی اور بڑا تعلق رکھنے والے تھے اس حد تک کہ جب ہم کالج میں اکٹھے تھے تو کئی بار صدرانجمن احمدیہ کے ہی دوسرے شعبوں میں ان کی ترقی کا موقع پیدا ہوا لیکن چونکہ کالج چھوڑ کر ان کو باہر جانا پڑتا تھا اس لئے انہوں نے کہا نہیں میں آپ کو چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا۔دولہا میاں کو تو میں ذاتی طور پر نہیں