خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 557
خطبات ناصر جلد دہم ۵۵۷ خطبہ نکاح ۱۹ نومبر ۱۹۷۰ء آنے والا زمانہ تربیت اولاد کی خاص توجہ کا متقاضی ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۹ نومبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت دونکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱- محترمه سلمی صاحبہ بنت مکرم حاجی عبد الرحمن صاحب آف باندھی کا نکاح ہمراہ مکرم اللہ بخش صاحب پسر مکرم حاجی غلام قادر صاحب نواب شاہ سندھ بعوض پچیس ہزار روپے حق مہر۔۲۔محترمہ صادقہ رمضان صاحبہ بنت مکرم صوفی رمضان علی صاحب ربوہ کا نکاح ہمراہ مکرم چو ہدری ظفر احمد صاحب گھمن پسر مکرم چوہدری فضل حسین صاحب گھمن جہ ضلع سیالکوٹ بعوض پانچ ہزار روپے حق مہر۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔نوع انسان میں ٹھہراؤ نہیں ہے ایک ہمہ وقتی حرکت ہمیں انسانی تاریخ میں نظر آتی ہے۔ایک دورانسان پر ایسا آتا ہے کہ جس میں انسانیت شر کی طرف حرکت کر رہی ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ان کو اس شر کی طرف حرکت سے بچانے کی کوشش میں لگے ہوتے ہیں اور ایک دور انسان پر ایسا آتا ہے کہ جس میں انسان خیر کی طرف چل رہا ہوتا ہے اور وہ بڑی تیزی سے اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہوں پر گامزن ہوتا ہے لیکن کچھ بد قسمت لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو نوع انسان