خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 493 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 493

خطبات ناصر جلد دہم ۴۹۳ خطبہ نکاح ۵/ دسمبر ۱۹۶۹ء زندگی کے شعبوں میں سے اہم شعبہ ازدواجی رشتہ کا قیام ہے خطبہ نکاح فرموده ۵/ دسمبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مندرجہ ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ا۔محترمہ عطیہ بشیر صاحبہ بنت محترم شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ لاہور ہمراہ محترم شیخ مظفر 1 صاحب ابن محترم شیخ محمد احمد صاحب مظہر لائل پور بعوض دس ہزار روپے حق مہر۔۲۔محترمہ سیلمه بشری صاحبہ بنت محترم مولوی محمد حفیظ صاحب بقا پوری درویش قادیان همراه محترم محمود احمد صاحب فاروقی ابن محترم عبد الغفور صاحب فاروقی لا ہور بعوض چار ہزار روپے حق مہر۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے انسان پر صرف حال ہی کی ذمہ داریاں عائد نہیں کیں بلکہ اس پر مستقبل کی ذمہ واریاں بھی عائد کی گئی ہیں اور کوئی شخص فلاح اور کامیابی کو حاصل نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنے کل کا خیال نہ رکھے اس کے لئے کام نہ کرے تیاری نہ کرے اور پھر دعاؤں کے ذریعہ اپنے رب سے نیک نتائج کی امید نہ رکھے۔مستقبل کے ساتھ ہماری زندگی کے ہزاروں شعبے متعلق ہیں۔ان میں سے بڑا ہی اہم شعبہ ازدواجی رشتے کا قیام ہے۔ایک ایسا رشتہ آج قائم کیا جاتا ہے جس کا اثر صرف کل پر ہی نہیں بلکہ