خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 492 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 492

خطبات ناصر جلد دہم ۴۹۲ خطبہ نکاح ۲۶/اکتوبر ۱۹۶۹ء اسلام کے غلبہ کی جو بشارتیں ہمیں ملی ہیں۔ان میں صرف ایک نسل ہی حصہ دار نہیں بلکہ آئندہ آنے والی ہماری بہت سی نسلیں بھی اس میں حصہ دار ہیں اس لئے ہمیں فکر ہوتی ہے اور ہمیں دعا کرنی پڑتی ہے کہ ہماری آئندہ نسل اپنے رب کو پہچاننے والی ہو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور آپ کی قدر کو جاننے والی ہو اور خدا تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں اپنی ہر چیز کو قربان کرنے کے لئے ہر دم تیار رہنے والی ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کرایا اور پھر ان سب رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت لمبی اور پرسوز دعا کروائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )