خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 398
خطبات ناصر جلد دہم ۳۹۸ خطبہ نکاح ۲۳ / مارچ ۱۹۶۸ء مکرم و محترم مرزا برکت علی صاحب مرحوم کی صاحبزادی ہیں ان کا نکاح عزیز مکرم ملک لال خاں صاحب سے جو مکرم و محترم ملک سلطان احمد صاحب کے صاحبزادے ہیں ان کے ساتھ چھ ہزار روپیہ مہر پر قرار پایا ہے۔ملک لال خاں صاحب میرے بہت ہی عزیز اور پیارے بچے ہیں آج میں خوش بھی بڑا ہوں اور میری طبیعت ان کے لئے دعا کی طرف بھی بڑی راغب ہے۔اسی طرح جس عزیزہ بچی کا نکاح ان کے ساتھ ہو رہا ہے۔وہ ہمارے ایک بزرگ مرحوم کی چھوٹی بچی ہے اور یہ سارا خاندان بڑا المبا عرصہ عراق میں رہے۔یہ ملک تو کچھ اجنبی سا شاید انھیں معلوم ہورہا ہولیکن نیست اور خلوص ساری اجنبیوں کو مٹا دیتا ہے۔دوست بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ ہر دو کے لئے بہت ہی بابرکت کرے اور ہر دو خاندان اس کے نتیجہ میں خوش رہیں اور اس ازدواجی رشتہ کے نتیجہ میں ایسی نسل چلے جو اپنے رب پر قربان ہونے والی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی فدائی ہو۔( آمین ) اس کے بعد حضور پرنور نے نکاح کا اعلان فرمایا اور اس کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کرائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )