خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 374 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 374

خطبات ناصر جلد دہم ۳۷۴ خطبہ نکاح ۴ رنومبر ۱۹۶۷ء آپ فرماتی ہیں کہ میں نے یہ بات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان کی تو آپ نے فرمایا۔وہ عورت اپنی اس ذہنیت کے ساتھ جنت میں داخل ہوگئی۔اس واقعہ میں بچیوں کو کھجوریں دینے کا ہی ذکر نہیں بلکہ اصل بات جو اس میں بیان کی گئی ہے یہ ہے کہ اس ماں نے اپنے نفس پر اپنی بچیوں کو ترجیح دی اور جو ماں باپ اپنے بچوں کی جسمانی صحت اور ان کی روحانی تربیت کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ جنت کے مستحق ٹھہرتے ہیں اور اگر ایک کھجور اپنے بچہ کو اس رنگ میں اور اس ذہنیت کے ساتھ دینے کے نتیجہ میں جنت ملتی ہے تو جو ماں باپ اپنے بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی کوشش کرتے ہیں تا وہ اسلام کے رنگ میں رنگے جائیں۔قرآن کریم کے احکام پر عمل کرنے والے بہنیں اور دنیا کے سامنے بہترین نمونہ پیش کرنے والے بہنیں وہ کس قدر بلند درجات کے مستحق ہیں۔بہر حال جس طرف بھی نگاہ اٹھا ئیں اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازے کھلے نظر آتے ہیں۔خدا تعالیٰ کا یہ ایک عظیم احسان ہے ایک مسلمان پر۔خدا کرے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے حق کو پہچاننے اور اس کی رضا کی راہوں میں سے ہر راہ پر چلنے کی توفیق ملتی رہے۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کرایا اور پھر رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت دعا فرمائی۔روزنامه الفضل ربوه ۱۴ / نومبر ۱۹۶۷ ، صفحه ۳)