خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 375 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 375

خطبات ناصر جلد دہم ۳۷۵ خطبہ نکاح ۲۱ نومبر ۱۹۶۷ء اسلام نے نہایت ہی حسین معاشرہ کے سامان مہیا کر دیئے ہیں خطبہ نکاح فرموده ۲۱ / نومبر ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک ربوه خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دنیا اس وقت نمونہ کی محتاج ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے صداقت اسلام کے لئے اس قدر مضبوط اور بہترین دلائل مہیا کئے ہیں کہ دنیا کا کوئی مذہب اپنی صداقت پر ویسے دلائل مہیا نہیں کر سکا لیکن انسانی دماغ اور دل پر دلائل کا اثر اتنا نہیں ہوتا جتنا کہ نمونہ کا اثر ہوتا ہے۔اس لئے اسلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونہ کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔آپ کا نمونہ ہی تھا جس نے عرب کے دل مغلوب کئے اور آپ کے پاک نمونہ کو دیکھ کر ہی عرب نے اسلام کو قبول کیا۔اس وقت جب ہم دوسرے ممالک میں تبلیغ کرتے ہیں۔تو وہ کہتے ہیں کہ دلائل کا سوال ٹھیک۔لیکن ہم نمونہ دیکھنا چاہتے اور ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اسلام نے کون سا معاشرہ قائم کیا ہے؟ سچی بات تو یہ ہے کہ اسلام نے نہایت ہی حسین معاشرہ کے سامان مہیا کر دیئے ہیں لیکن مسلمان عمل کرنے کے لئے تیار نظر نہیں آتا اور احمدیت کو اسی لئے قائم کیا گیا ہے کہ وہ اسلام کے صحیح معاشرہ کا نمونہ قائم کرے۔ہم میں سے بہت سے ہیں جو اسلام کی تعلیم پر عمل نہیں کرتے بلکہ