خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 373 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 373

خطبات ناصر جلد دہم ۳۷۳ خطبہ نکاح ۴ رنومبر ۱۹۶۷ء اسلام نے بچوں کی صحت اور روحانی تربیت پر بڑا زور دیا ہے خطبہ نکاح فرموده ۴ / نومبر ۱۹۶۷ء بمقام ہال جامعہ احمد یہ ربوہ حضور انور نے بعد نماز عصر عزیزہ امتہ السمیع صاحبہ بنت مکرم مولوی محمد احمد صاحب جلیل پروفیسر جامعہ احمدیہ کے نکاح ہمراہ مکرم حمید احمد صاحب بھٹی ابن مکرم میجر ڈاکٹر شاہنواز صاحب ربوہ کا اعلان بعوض مبلغ آٹھ ہزار روپیہ مہر فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے ایک مسلمان پر اپنی رحمت کے ہزاروں دروازے کھولے ہیں ان میں سے ایک دروازہ تربیت اولاد کا ہے۔اسلام نے بچوں کی صحت اور ان کی روحانی تربیت پر بڑا زور دیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو نہایت پسند یدہ رکھتا ہے اور اس پر خوش ہوتا ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ ایک غریب عورت میرے پاس آئی۔اس کی دو بچیاں بھی اس کے ساتھ تھیں میں نے تین کھجور میں اس کے ہاتھ پر رکھ دیں۔اس نے پہلے ایک ایک کھجورا اپنی دونوں بچیوں کے ہاتھ پر رکھی اور پھر تیسری کھجور اپنے منہ میں ڈالی اس پر اس کی ایک بچی نے کہا یہ کھجور بھی مجھے دے دو۔چنانچہ اس عورت نے اس کھجور کے دوٹکڑے کئے اور ان میں سے ایک ایک ٹکڑا اپنی دونوں بچیوں کو دے دیا۔