خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 271
خطبات ناصر جلد دہم ۲۷۱ خطبہ نکاح ۲۷ مارچ ۱۹۶۶ء تقویٰ اختیار کریں اور اللہ تعالیٰ کو اپنی ڈھال بنا ئیں خطبہ نکاح فرموده ۲۷ مارچ ۱۹۶۶ ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر تین نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جب دو پودوں کو آپس میں پیوند کیا جاتا ہے کہ ایک ٹہنی جس کو درخت بنانا مقصود ہوتا ہے اسے ذرا تراش کر اس درخت کی ٹہنی کے ساتھ لگایا جاتا ہے جس کا پھل اس سے چلا نا مقصود ہوتا ہے اور کچھ عرصہ تک انتظار کیا جاتا ہے۔اس عرصہ میں اس ٹہنی کے درخت کی جڑیں جس نے اپنے درخت سے رخصت ہو کر ایک نیا درخت بنانا ہوتا ہے اسے غذا پہنچاتی رہتی ہیں۔اسی طرح اس درخت کی ٹہنی جسے مستقل درخت کی شکل اختیار کرنا ہوتی ہے۔درخت کی جڑیں اسے بھی غذا پہنچاتی ہیں۔اس عرصہ میں ہوائیں چلتی ہیں اور باغبان اس کی حفاظت اور ہواؤں سے بچاؤ کے طریقے استعمال کرتا ہے۔اس کے لئے پانی کا خاص انتظام کرتا ہے تا اس میں کوئی کمزوری اور نقص پیدا نہ ہو۔پھر ہزاروں قسم کی بیماریاں ہیں جن کا درخت کو خطرہ ہوتا ہے۔ان سب سے حفاظت کی تدابیر انسان کرتا ہے اور جس کو روحانیت سے حصہ ملا ہے۔وہ دعا ئیں بھی کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اے خدا! ہم نے تیرے بنائے ہوئے قانون کے مطابق درخت کی افزائش کی کوشش کی ہے تو اس میں برکت ڈال اور اس کو ہر قسم کے آفات سے محفوظ رکھ۔