خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 730 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 730

خطبات ناصر جلد دہم ۷۳۰ خطبہ نکاح ۵ را پریل ۱۹۷۶ء مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب ساکن لاہور سے اکیس ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا ہے۔مولوی صاحب مرحوم بڑے اخلاص اور بڑے ایثار کے ساتھ حضرت مصلح موعودؓ کے ساتھ کام کرتے رہے۔زود نویسی وغیرہ بہت سے کاموں میں حصہ لیا ہمارے دل کی گہرائیوں سے ان کے لئے دعا نکلتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے اس رشتے کو مبارک کرے۔دوسرا نکاح جس کا میں اعلان کروں گا وہ عزیزہ امتہ النعیم صاحبہ بنت مکرم چوہدری محمد شریف ساکن دیہہ دمبالو (سندھ) کا پانچ ہزار روپے حق مہر پر عزیزم مکرم چوہدری مبشر احمد صاحب کاہلوں مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ سے قرار پایا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان ہر دو رشتوں کو بہت بابرکت کرے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت دعا کروائی۔روزنامه الفضل ربوه ۱۵ جنوری ۱۹۷۷ء صفحه ۶)