خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 731
خطبات ناصر جلد دہم ۷۳۱ خطبہ نکاح ۱۳ را پریل ۱۹۷۶ء غلب پہ اسلام کی مہم میں اپنی زندگیوں کو وقف کرنے والوں کے لئے بشارتیں ہیں خطبہ نکاح فرموده ۱۳ / ۱ پریل ۱۹۷۶ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے بعد نماز مغرب ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت جس نکاح کے لئے میں کھڑا ہوا ہوں وہ عزیزہ بچی حمیدہ خاتون صاحبہ بنت مکرم کرم بخش صاحب مرحوم ساکن حسن ابدال کا ہے جو چار ہزار روپے حق مہر پر عزیزم چوہدری لیاقت محمود صاحب ابن مکرم چوہدری نیاز قطب صاحب ساکن کلر کہار سے قرار پایا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس رشتہ کو بہت بابرکت کرے اور ان حسنات کا اسے وارث بنائے جن کی بشارتیں اس وقت ان لوگوں کو دی گئی ہیں جو غلبہ اسلام کی مہم میں اپنی زندگیوں کو وقف کرنے والے ہیں۔لڑکی کے ولی ان کے بڑے بھائی مکرم ڈاکٹر رشید احمد صاحب ربوہ داماد مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب ناظر دیوان ) ہیں۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے اس رشتہ کے بہت ہی بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت دعا کرائی۔روزنامه الفضل ربوہ ۲۰ / جولائی ۱۹۷۶ء صفحہ ۶)