خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 628
خطبات ناصر جلد دہم ۶۲۸ خطبہ نکاح ۱/۲۰ پریل ۱۹۷۳ء ایک انقلاب آچکا ہے۔بہت سارے لوگوں کو اب بھی پتہ نہیں کہ کیا انقلاب رونما ہو چکا ہے۔دنیا میں جماعت احمدیہ کو آلہ کار بنا کر اللہ تعالیٰ کیا کر رہا ہے۔چنانچہ جب ہم نے وہاں سکول کھولے تو وہاں مسلمانوں کا کوئی سکول نہیں تھا۔عیسائیوں کے سکول تھے۔مسلمان کوئی تبلیغ نہیں کرتے تھے۔ایک بڑے چوٹی کے مسلمان عالم کا لڑکا حصول علم کی خاطر سکول میں داخل ہوتا تھا اس کا نام ہوتا تھا محمد۔مگر جب وہ پہلے دن داخل ہوتا تھا تو رجسٹر پر عیسائی سکول اس کا نام لکھتا تھا ایم (محمد کا ) پیٹر۔بس یہیں سے وہ گویا عیسائی بن جاتا تھا۔دس سال کے بعد جب وہ سکول سے فارغ ہوتا تھا تو باپ علمائے ظاہر میں سے چوٹی کا ایک عالم اور بیٹا پیٹر کہلاتا تھا۔نہ اس کو عیسائیت کی تبلیغ کی اور نہ تعلیم دی اور خود بخو د عیسائی بنالیا۔اس قسم کا انہوں نے وہاں دجل شروع کر رکھا تھا۔پھر جماعت احمدیہ نے عیسائیوں کے مقابلہ میں وہاں سکول کھولے۔لاکھوں کی تعداد میں جو مسلمان عیسائی ہو چکے تھے ہم ان کو واپس اسلام کی طرف لا رہے ہیں۔یہ ایک عظیم انقلاب ہے جو آہستہ آہستہ رونما ہو رہا ہے۔انشاء اللہ اسلام غالب آئے گا۔ہم احمدی اپنے رب کے عاجز مزدور اور اسلام کے خدمت گار اس بات پر خوش ہیں کہ خدا تعالیٰ کے پیار اور اس کے احسان کی ہم پر بارش ہورہی ہے۔جب اسلام غالب آئے گا اس وقت دنیا کی آنکھیں کھلیں گی تو امت مسلمہ کو کتنا پچھتاوا ہوگا۔وہ لوگ جو اس نظارہ کو آج سے پانچ سال بعد یا دس سال بعد میں دیکھیں گے۔کف افسوس ملیں گے کہ کاش ہم پہلے اس خدائی مہم میں شریک کیوں نہ ہو گئے۔کچھ لوگ آج بھی اس نظارے کو دیکھ رہے ہیں مگر وہ حقیقت پر ایمان نہیں لاتے۔آخر پچھتاتے ہیں ایسے لوگوں کے روزانہ خط آتے ہیں۔وہ لکھتے ہیں پتہ نہیں ہمارے دماغوں میں کیا گھسا ہوا تھا۔ہم نے اس صداقت کو پہچانا نہیں وہ اب پہچانتے ہیں اور جماعت میں داخل ہو جاتے ہیں۔صرف یہیں نہیں بلکہ افریقہ میں بھی ، امریکہ میں بھی۔عرب ممالک میں بھی لوگ احمدیت میں داخل ہورہے ہیں۔عرب ممالک میں اکثر حصے وہ ہیں جن میں لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اسلام کے ٹھیکیدار ہیں کیونکہ قرآن کریم عربی میں ہے اس لئے ہر عربی بولنے والا ملک گویا قرآن کریم کا ٹھیکیدار ہے۔اسلام کی اجارہ داری ان کے پاس ہے۔یہ بات غلط ہے۔قرآن کریم کو رد کرنے والے بڑی فصیح عربی بولنے والے تھے۔کفارِ مکہ