خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 628 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 628

خطبات مسرور جلد نهم 628 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2011ء اللہ تعالیٰ نے اُن کو کام کرنے کی بڑی توفیق بھی عطا فرمائی۔ان تمام تعریفی کلمات نے اُن میں مزید عاجزی پیدا کی اور محنت کی طرف مزید توجہ پیدا ہوئی۔یہ نہیں کہ تعریفی کلمات ہو گئے ہیں تو پھر کام میں کمی آجائے۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کے زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو ملفوظات کی جلدیں ہیں اُن کو پاکستان میں دس سے پانچ میں تبدیل کیا گیا اور ان جلدوں میں موجود تمام قرآنی آیات، تمام قرآنِ کریم کے حوالہ جات درج کئے گئے۔حسب ضرورت نئے عناوین قائم کئے۔قارئین کی سہولت کے لئے ہر جلد کے آخر میں مضامین، آیات قرآنی، اسماء اور مقامات کے انڈیکس نئے سرے سے مرتب کئے گئے۔لیکن اب پچھلے سال یا اسی سال کے جلسے پر جب آئے تو میں نے اُن کو کہا کہ پانچ جلدوں کے بجائے دوبارہ دس جلدوں میں اُس کو بدل دیں اور وہاں بھی اسی طرح پرنٹ ہو تو زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے ہلکا سا بھی یہ اظہار نہیں کیا کہ اتنی محنت کر کے ہم نے اس کو پانچ جلدوں میں سمیٹا ہے اور اس طرح انڈیکس بنائے ہیں تو دوبارہ اس کو پھیلانے میں کچھ دقت ہو گی۔بغیر کسی ہلکے سے بھی اظہار کے فوراً انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم اس کو دس جلدوں میں دوبارہ شائع کرناشروع کر دیتے ہیں۔ملفوظات وہ کتا میں ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات پر مشتمل ہیں، اس میں volume چھوٹا ہو جائے تو پڑھنے میں زیادہ آسانی ہو جاتی ہے۔آدمی ہر وقت ساتھ سفر میں، چلتے ہوئے، لیٹے ہوئے، کسی وقت بھی پڑھ سکتا ہے۔کیونکہ چھوٹی جلد میں بہ نسبت بھاری جلد کے میرے خیال سے زیادہ فائدہ رہتا ہے ، اور پڑھنے میں آسانی رہتی ہے۔تو بہر حال انہوں نے فوراً اس پر کام شروع کر دیا۔اسی طرح حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی تفسیر کبیر پر مشتمل علوم و معارف کا جو بیش بہا اور نایاب خزانہ ہے اس کی بہت سی مختلف جلدیں ہیں۔جو دس جلدوں کے ایک سیٹ کی شکل میں شائع شدہ ہیں انہوں نے پڑھنے والوں کی سہولت کے لئے ان کا بھی ایک بڑا comprehensive قسم کا انڈیکس بنا دیا ہے جس میں اسماء ہیں، جغرافیائی مقامات ہیں، حل لغات کے مکمل انڈیکس ہیں۔آپ انجمن کی مختلف کمیٹیوں کے ممبر رہے۔مشاورتی پینل شعبه تاریخ احمدیت، مجلس افتاء، خلافت لائبریری کمیٹی، منصوبہ بندی کمیٹی، آڈیو وڈیو کیسٹس محفوظ کرنے کی کمیٹی، تبرکات کے محفوظ کرنے کی کمیٹی، صد سالہ خلافت جو بلی کمیٹی کے ممبر رہے۔اسی طرح آپ کو اسیر راہ مولیٰ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔الفضل بورڈ کے آپ صدر تھے۔عبد الحئی شاہ صاحب اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہیں جو انہوں نے حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ سے کی۔کہتے ہیں کہ حضور کی پر رعب شخصیت اور شفقت کے تعلق میں یہ بات بھی مجھے یاد آئی ہے کہ جب حضور نے سلسلے کے بعض اہم کام میرے سپر د فرمائے تو پہلی محکمانہ ملاقات میں جب حضور نے خاکسار کو یاد فرما یا تو میں حضور کے سامنے گیا تو میرے ہاتھ فرط رعب سے لرز رہے تھے۔حضور نے انتہائی ملاطفت سے خاکسار کو فرمایا۔نروس ہونے کی کیا بات ہے کام کو اچھی طرح مجھ سے سمجھ لیا کرو اور اُسے پوری محنت سے کرو۔پھر میرے