خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 627
خطبات مسرور جلد نهم 627 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2011ء حضرت خلیفة المسیح الرابع نے آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک دفعہ 6 ستمبر 1997ء کو خطبہ جمعہ میں فرمایا تھا کہ ”سید عبد الحئی صاحب میں میں نے یہ خوبی دیکھی ہے کہ جب بھی ان کو کوئی بات معین سمجھا دی جائے، خواہ وہ ذاتی علم نہ بھی رکھتے ہوں، ذاتی علم والوں کی تلاش کرتے ہیں اور کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اُن کو میں نے کسی کتاب کے متعلق ہدایت کی ہو اور بعینہ وہی چیز انہوں نے تیار نہ کی ہو۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے گہری فراست حاصل ہے۔بہت باریک بینی سے چیزوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ 26 ستمبر 1997ء بحوالہ روزنامہ الفضل ربوہ جلد 83-48 نمبر 35 مورخہ 14 فروری 1998ء صفحہ 3 کالم 1) پھر اب جب 2008ء میں میں نے ان کو کہا کہ روحانی خزائن کی کمپیوٹر ائز ڈاشاعت ہونی چاہئے ، پر نٹنگ ہونی چاہئے ، تو بڑی محنت سے انہوں نے اس کام کو سر انجام دیا۔اس سیٹ کا جو نیا کمپیوٹرائزڈ سیٹ چھپا ہے ، اس کی بہت سی خصوصیات کے علاوہ عبد الحئی شاہ صاحب نے اس بات کا بھی خیال رکھا کہ یہ ایڈیشن روحانی خزائن کے سابقہ ایڈیشن کے صفحات کے عین مطابق رہے تا کہ جماعتی لٹریچر میں گزشتہ نصف صدی سے آنے والے جو حوالہ جات ہیں اُن کی تلاش میں سہولت رہے۔اس کے علاوہ اس سیٹ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض مضامین عربی نظمیں وغیرہ جو کسی وجہ سے پہلے نہیں شائع ہو سکی تھیں ، وہ بھی اس میں شامل کی گئیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا اردو زبان میں جو قرآنِ کریم کا ترجمہ شائع ہوا ہے ، اس کے آغاز میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے اظہار تشکر کے عنوان کے تحت تحریر فرمایا ہے کہ : قرآن کریم کا جو یہ ترجمہ پیش کیا جا رہا ہے اس کی تیاری میں میرے ساتھ یہاں لندن میں علماء کی ایک ٹیم نے مسلسل کام کیا ہے۔اسی طرح مرکز سلسلہ ربوہ میں بھی علماء کی ایک ٹیم مکرم سید عبدالحئی صاحب( ناظر اشاعت) کی قیادت میں ترجمہ پر نظر ثانی کر کے قیمتی مشوروں اور آراء سے میری معاونت کرتی رہی ہے۔ان سب کی اگر اجتماعی مدد میرے ساتھ نہ ہوتی تو مجھے اکیلے کے لئے یہ کام ممکن نہیں تھا۔“ قرآن کریم اردو ترجمہ از حضرت مرزا طاہر احمد زیر اظہار تشکر “ شائع شدہ اسلام انٹر نیشنل پبلی کیشنز لمیٹڈ، یو۔کے 2002ء) پھر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے 1997ء کے اپنے ایک خط میں محضر نامہ جو شائع ہوا تھا اور اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا کے حوالہ سے فرمایا کہ:۔محضر نامہ بہت اچھا شائع ہو گیا ہے، بہت خوشی ہوئی ہے۔ماشاء اللہ آپ بہت محنت اور سلیقہ سے کام (مکتوب حضرت خلیفۃ المسیح الرابع بنام مکرم سید عبدالحی شاہ صاحب بتاریخ 14 اپریل 1997ء) کرتے ہیں۔“ پھر ایک خط میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے شاہ صاحب کو لکھا کہ : آپ کی مرسلہ رپورٹ (93-5-562/10) موصول ہوئی۔ماشاء اللہ بڑا بھر پور کام کر رہے ہیں اور بہت productive ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ واحد ناظر ہیں کہ جنہیں مفوضہ کاموں کے لئے کبھی یاد دہانی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔جَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ اللَّهُمَّ زِدْ فَزِدْ وَ بَارِكْ۔“ ( آگے پھر خط ہے) (مکتوب حضرت خلیفہ المسیح الرابع بنام مکرم سید عبدالمی شاہ صاحب بتاریخ 9 جون 1993ء)